پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے، منور رضا

پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے، منور رضا پارٹی چھوڑ کر کوئی کہیں نہیں جا رہا ، نواز شریف کے وطن واپس آنے کی دیر ہے ، مخالفین کو لگ پتہ جائے گا کراچی میں 27 مارچ کو محترمہ مریم نواز کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس سندھ کی سیاست کا رخ موڑ دے گا ،کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ کراچی (نعیم اختر ) مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما اور لیبر ونگ سندھ کے صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حسن ھے اور پارٹی چھوڑ کر کوئی کہیں نہیں جا رہا پارٹی کے قائد میاں نواز شریف شریف کی وطن واپسی کی دیر ہے مخالفین کو لگ پتا جائے گا کہ وہ کتنے مقبول ہیں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مہم خود میاں نواز شریف کرینگے مسلم لیگ چاروں صوبوں کی زنجیر ہے جو عوام کے دلوں میں بستی ہے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی سے مخالفین بالخصوص پی ٹی آئی کی قیادت کی آنکھیں کھل جائیں گی عمران نیازی کا دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب چکنا چور ہو گا انہوں نے نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کو محترمہ مریم نواز کی زیر قیادت کراچی کا تنظیمی اجلاس سندھ کی سیاست کا رخ موڑ دے گا کارکن بڑی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیں گے کہ پارٹی متحد اور منظم ہے سید منور رضانے کہا کہ مسلم لیگ (نون )عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے وہ عوام کے درمیان رہ کر ملک کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے میاں شہباز شریف نے نیازی حکومت کے خاتمے کے بعد اقتدار میں آنے کا فیصلہ ملک کے بہتر مفاد میں کیا کیونکہ نیازی حکومت نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کر کے رکھ دیا تھا تھا معیشت تباہی کے دھانے پہ تھی
================