آپ اندازہ لگائیں کہ پی ایس ایل کے لیے کون گائے گا؟

آپ اندازہ لگائیں کہ پی ایس ایل کے لیے کون گائے گا؟

کوئی اندازہ ہے کہ اس وقت کون ہے؟ 👩🏼‍🎤👨🏼‍🎤

#HBLPSL8 #SabSitarayHumaray

===================
جامعہ کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے بعد معروف ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا بھی شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ

قومی کرکٹ کے معروف کھلاڑی اسد شفیق کی منگل کے روزصدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسزجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلرسیکریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالبعلم ہیں کیونکہ ان کاشعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ ہواہے جس پر ڈاکٹر خالد عراقی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ قومی کرکٹرز میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے جولائق تحسین ہے۔

انہوں نے اسد شفیق کو بتایا کہ اسی سال قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی داخلہ لیا ہے جبکہ سعود شکیل اور سرفراز احمد پہلے ہی سے شعبہ ہذا میں زیر تعلیم ہیں۔میں امید کرتاہوں ہمارے طلبہ آپ لوگوں کے تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے اور انہیں سیکھنے کے بھی بہترین مواقع میسر آئیں گے۔جامعہ کراچی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو فری شپ کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے انہیں مزید بتایا کہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طلباوطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بھی بھرپورمواقع فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاسکیں۔
==========================================

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بین الاقوامی اسپنر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ برائے شرکا ء کے تحت دو خلاف ورزیوں کے الزام میں جرم قبول کرنے کے بعد آصف آفریدی پر دو سال کے لیے تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
آرٹیکل 2.4.10کی خلاف ورزی پر آفریدی کو دو سال کی نااہلی کی سزا دی گئی تھی، جبکہ آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔نااہلی کی دونوں مدتیں ایک ساتھ چلیں گی اور ان کی عارضی معطلی کے دن سے شروع ہوں گی، جس کا آغاز 12 ستمبر 2022 کو ہوا تھا۔پی سی بی نے پابندی کی مدت کے بارے میں اپنے عزم پر پہنچتے ہوئے اعتراف جرم، اظہارِ پشیمانی، ماضی کا ٹریک ریکارڈ اور آصف آفریدی کی درخواست پر غور کیا کہ پی سی بی ان کے کیس پر ہمدردی سے غور کرے، یہ دعوی کرتے ہوئے کہ اس نے غیرارادی طور پر کوڈ کی خلاف ورزی کی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایک بین الاقوامی کرکٹر کو دو سال کے لیے معطل کرنے سے پی سی بی کو کوئی خوشی نہیں ہوتی، لیکن ہم اس طرح کے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کا رویہ رکھتے ہیں۔ کھیل کی گورننگ باڈی کے طور پر ہمیں مثالیں بنانے، ایسے معاملات کو مضبوطی سے سنبھالنے اور تمام کرکٹرز کو مضبوط پیغامات بھیجنے کی ضرورت ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ بدعنوانی ہمارے کھیل کیلئے خطرہ ہے کیونکہ خود غرض بدعنوان کرکٹرز کو مختلف طریقوں سے لالچ دیتے ہیں۔خیال رہے کہ آصف آفریدی خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
=================