جیکب آباد میں ورلڈفوڈ پروگرام کی بارش متاثر بچوں کی امدادی چاکلیٹ مارکیٹ میں فروخت ہونے لگی

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔ جیکب آباد میں ورلڈفوڈ پروگرام کی بارش متاثر بچوں کی امدادی چاکلیٹ مارکیٹ میں فروخت ہونے لگی،متاثرین کو نہ ملنے کی شکایات،امدادی چاکلیٹ 40روپے ساشے بک رہا ہے:تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بارش متاثرین کی امداد میں کرپشن او ر بندر بانٹ کی شکایات کے باوجود کاروائی نہ ہونے کے نتیجے میں بااثر مافیا بلا خوف متاثرین کی امداد اب شہر میں ہی فروخت کرنے لگے ہیں امدادی آٹے کے بعد بارش متاثرین بچوں کی نشونما کے لئے ورلڈفوڈ پروگرام کی امدادی چاکلیٹ کا فی ساشے مارکیٹ میں 40روپے فروخت ہونے کی شکایات ہیں ساشے پر ناقابل فروخت لکھا ہونے کے باوجود فروخت کیا جا رہا ہے،ضلع انتظامیہ اور این جی اوز کی جانب سے کروڑوں کی مالیت کی امداد متاثریں میں تقسیم کرنے کے بجائے بااثروں کے حوالے کر دی ہیں جس کی وجہ سے متاثرین امداد سے محروم ہیں اور من پسندوں کو امداد سے نوازا جا رہا ہے،ورلڈ فوڈ پروگرام،پی ڈی ایم اے،این ڈی ایم اے،سپریم کورٹ ہائی کورٹ اور دیگر متعلقہ حکام امداد کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ بارش متاثرین تک انکی امداد پہنچ سکے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔مدرسۃالقرآن نائب محلہ غریب آباد جیکب آباد طلبہ سیکشن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر میں بھارتی جبر، درندگی، سفاکی،بربریت، نہتے عوام پر ظلم اور سمت کے پھاڑ توڑنے، ناحق قتل و غارت گری کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے کی غرض سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب جس میں بہت بڑی تعداد طلبہ کی شریک تھی، صدر و مہتمم مدرسۃالقرآن انجنیئر اعجاز میمن، پرنسپال مدرسۃالقرآن طلبہ سیکشن علامہ محمد حنیف کھوسو، طالبعلم محمد حارث نے کشمیر کے حالات پر اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 75 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نام نہاد جموریت کے علمبردار کی جانب سے جو کچھ کیا جارہا ہے وہ اقوام متحدہ سمیت مسلم حکمرانوں کی بے حسی کو کھلا ثبوت ہے، ان کا کہنا تھا کہ در اصل یہ تقیسم بریصغیر کے وقت انگریز اور غیر مسلم قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا جو حقیقت میں اسلام کے نام سے مدینہ منور کے بعد بنے والی دوسری اسلامی ریاست پاکستان کے پیٹھ پر چھرا گھوپنے کے مترادف ہے، یہ پاکستان کو اپنی تکمیل تک اذیت میں مبتلا رکھنا ہے،تقریب میں استاد مدرسۃالقرآن طاھر رشید نے نظامت کی ذمہ داری ادا کی، طالبعلم طاہر صالح نے شاعری پیش کی، تلاوت کلام پاک کی سعادت طالبعلم حبیب اللہ کے نصیب ہوئی جبکہ اختتامی دعا استاد حافظ قاری عابد علی ٹاوری نے کروائی۔

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد میں جماعت الصالحین کا اجلاس،صدارت پیر خالدسلطان القادری نے کی،دین کی دعوت کی عام کریں اسی میں نجات کا راستہ ہے:پیر خالدسلطان کا خطاب تفصیلات کے مطابق جیکب آباد جماعت الصالحین تعلقہ کا اجلاس امیر جماعت صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان قادری کی صدارت میں ہوا جس میں نیک محمد سلطانی ڈاکٹر گل بہار سلطانی اصغر بھٹو سلطانی احمد رند سلطانی حنیف پنہور سلطانی احمد میاں سلطانی حافظ اللہ بخش سلطانی فقیر نظیر سلطانی اویس شاھ سلطانی قدوس احمد سلطانی شفی محمد سلطانی حسن سومرو سلطانی و دیگر نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر خالد سلطان نے کہا کہ دین کی دعوت عام کریں اسی میں نجات کا راستہ ہے مسلمانوں کی دن سے دوری کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ آیا ہے جس کی وجہ سے زندگی سے امن اور سکوں ختم ہو گیا ہے نماز کی پابندی کریں قرآن کی تلاوت کریں برائی سے بھی بچیں گے اور زندگی سے پریشانیاں ختم ہو جائیں گی اور سکون ملے گا،اجلاس میں جماعت الصالحین پاکستان کا ورکر کنونشن 25 فروری کو جناح حال جیکب آبادمیں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
=======================