کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں رہائش پذیر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی نجمہ انور میمن پیپلز پارٹی رہنما سید اکبر حسین شاہ راشدی اور میڈم مہتاب اکبر راشدی کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب پہنچیں اور پریس کلب کی لائبریری میں اپنے والد عبدالفتاح میمن کے نام پر کارنر قائم کرکے لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو اور جنرل سیکریٹری محمد عاشق پٹھان کو مختلف موضوعات پر 158 نایاب کتابیں بطور تحفہ دی گئیں،

لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں رہائش پذیر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی نجمہ انور میمن پیپلز پارٹی رہنما سید اکبر حسین شاہ راشدی اور میڈم مہتاب اکبر راشدی کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب پہنچیں اور پریس کلب کی لائبریری میں اپنے والد عبدالفتاح میمن کے نام پر کارنر قائم کرکے لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو اور جنرل سیکریٹری محمد عاشق پٹھان کو مختلف موضوعات پر 158 نایاب کتابیں بطور تحفہ دی گئیں، اس حوالے سے نجمہ میمن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ابتدائی تعلیم لاڑکانہ میں حاصل کی اور جو خوبصورتی اس وقت لاڑکانہ میں دیکھی وہ آج شہر میں نہیں ہے،


ہم مختلف اوقات میں لاڑکانہ آتے اور پھر بیرون ملک چلے جاتے ہیں لیکن ہمارے وطن کی مٹی ہمیشہ ہمیں واپس لے آتی ہے، اب بھی میرا دل کہتا ہے کہ اپنی جائے پیدائش لاڑکانہ میں رہوں، لیکن سارا خاندان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے والد عبدالفتاح میمن لاڑکانہ کے مشہور وکیل تھے، انہوں نے لاڑکانہ کے لوگوں میں شعور بیدار کیا اور اپنے علم و ادب سے عوام کی خدمت کی، کتابیں دے کر کارنر بنائیں تاکہ یہاں کے لوگوں میں کتابوں کے ذریعے آگاہی پھیلائی جا سکے، اس موقع پر میڈم مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ لاڑکانہ میں تعلیم کو پھیلانے میں عبدالفتاح میمن کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اس وقت انہوں نے آرٹس اینڈ کالج کے قیام میں بڑا کردار ادا کیا اور نجمہ میمن بیرون ملک ہونے کے باوجود اپنے ملک اور اپنے والدین کو یاد کرکے یہاں آتی رہتی ہیں، اس موقع پر اکبر حسین شاہ راشدی نے کہا کہ لاڑکانہ شہر ہم سب کا گھر ہے، اسے صاف ستھرا رکھنے اور ترقی کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو بھی اس لائبریری سے پڑھنے کا موقع دیا جائے تاکہ وہ استفادہ حاصل کر سکیں۔
====================