وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون برائے انسانی حقوق کی پنجاب یونیورسٹی آمد

پریس ریلیز
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون برائے انسانی حقوق کی پنجاب یونیورسٹی آمد
ہیومن رائٹس چیئر کی پروفیسر عابدہ اشرف سے ملاقات
انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی ہی ایجنڈا ہے۔ رابنسن عزیز فرانسس
لاہور 09 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے انسانی حقوق رابنسن عزیز فرانسس نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ علوم ابلاغیات میں چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ پروفیسر عابدہ اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب یونیورسٹی کی ہیومن رائٹس چیئر کو تحقیقی پلیٹ فارم کے طور پر مضبوط کرنے اور اسے ہیومن رائٹس ایکسی لینس سنٹر/ریسرچ سنٹر میں اپ گریڈ کا جائزہ لیا گیا تاکہ اس چیئر کو معروف یونیورسٹیوں میں انسانی حقوق کے مضمون کے لیے باضابطہ تحقیق تھنک ٹینک بنایا جا سکے۔
اس موقع پر رابنسن عزیز فرانسس نے کہا کہ ہیومن رائٹس چیئر کے ذریعے معاشرے میں انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی بڑھ رہی ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اس طرح کے ادارے وقت کی ضرورت ہیں۔ امید ہے کہ اس تحقیق چیئر کے ذریعے منفی سماجی رویوں کو تبدیل کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
پروفیسر عابدہ نے کہا کہ عالمی طاقتیں انسانی حقوق کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔ رابنسن عزیز نے امید ظاہر کی کہ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے طلباء انسانی حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور قانون پسند شہری بن کر دوسروں کے لیے رول ماڈل بنیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسانی حقوق محمد یوسف اور دیگرافراد بھی موجود تھے۔