وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیوا


جینیوا، 9 جنوری، 2023

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیوا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اسلامی ڈویلپمنٹ بنک کے صدر ڈاکٹر محمد الجاسر کی جینیوا میں ملاقات.

ملاقات میں ویرِ اعظم نے محمد الجاسر کا کانفرنس میں شرکت پر خیرمقدم کیا. وزیرِ اعظم نے صدر اسلامی ڈویلپمنٹ بنک کو پاکستان میں حالیہ سیلاب سے تباہی اور حکومت کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا.

صدر اسلامی ڈویلپمنٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو پاکستان کے ساتھ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی. انہوں نے کہا کہ اسلامی ڈویلپمنٹ بنک کیلئے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے. اسلامی ڈویپلمنٹ بنک مصیبت میں گھرے پاکستانی بہن بھائیوں کی اپنے تمام تر وسائل برؤئے کار لا کر مدد کرتا رہے گا.

وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر محمد الجاسر کا سیلاب زدگان کی مدد اور پاکستان کے ساتھ تعاون پر بھرپور شکریہ ادا کیا اور انہیں حکومت کے پاکستان میں درآمدی ایندھن پر انحصار کو کم کرکے قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع برؤئے کار لانے کے اقدامات سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے محمد الجاسر کو حکومت کے 10 ہزار میگاواٹ کے سولر منصوبے کے بارے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس سے حکومت نہ صرف کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا کر سکے گی بلکہ درآمدی ایندھن کا بِل بھی خاطر خواہ کم ہوگا