جہانگیر ترین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ اور میڈیا ٹرائل اب ختم ہونے جا رہا ہے۔ – وہ اور اس کا خاندان اس جنگ میں کامیاب اور فاتح ہوگا۔

جہانگیرترین اورعلی ترین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنیکا فیصلہ
05 جنوری ، 2023
لاہور – وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے تحریک انصاف کے کے سابق رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے پر بننے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے جواب مانگ لیا ہے،

ایف ائی اے حکام کی جانب سے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کہ مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ ایف آئی کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین پر 7ارب روپے منی لاںڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

جبکہ ایف آئی اے وزارت داخلہ کی طرف سے احکام موصول ہوتے ہی بہت جلد اخراج مقدمہ کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
=========================

مخلوط وفاقی حکومت میں گندم کی امدادی قیمت کے معاملے پر اختلاف برقرار
05 جنوری ، 2023
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) مخلوط وفاقی حکومت میں گندم کی امدادی قیمت کے معاملے پر اختلاف برقرار ہیں جس کی وجہ سے وفاقی حکومت گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے میں تاحال ناکام ثابت ہوئی ہے- ذ را ئع کے مطا بق یہ طے پایا ہے کہ پہلےوزیر اعظم اور بلاول بھٹو زر داری میں امدادی قیمت پر اتفاق رائے ہوگا جس کے بعد سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی- ذ رائع کے مطا بق بلاول بھٹو زرادی نے گندم کی امدادی قیمت تین ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سمری پر اعتراض کیا تھا ۔حکومتی ذرائع کے مطابق کچھ وفاق اور کچھ سندھ حکومت لچک کا مظاہرہ کرے تو قیمت پر اتفاق ہوجائے گا-وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری نے گندم کی امدادی قیمت کی سمری پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد کابینہ کی سرکولیشن سمری واپس لے لی گئی تھی- ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی تجویز پر اختلافات کیا-وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے فی من گندم کی امدادی قیمت تین ہزار روپے تجویز کی ہےجبکہ سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت چار ہزار روپے فی من مقرر کر رکھی ہے۔
================================