ڈپٹی کمشنر سجاول کی جانب سے غریب اور بے سہارا لوگوں میں سردی سے بچاؤ کے لئۓ گرم کمبل اور ٹینٹ تقسیم کئے گئے۔

محکمہ اطلاعات سندہ ضلع سجاول

(ہینڈ آؤٹ)

ڈپٹی کمشنر سجاول کی جانب سے غریب اور بے سہارا لوگوں میں سردی سے بچاؤ کے لئۓ گرم کمبل اور ٹینٹ تقسیم کئے گئے۔

انسانیت کی خدمت کرنا بھی ایک عظیم عبادت ہے۔ امتیاز علی ابڑو

سجاول، 31 – دسمبر 2022ء (ھ آ): ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے گاؤں رموں ملاح ساندہانی نزد مولوی اوطاق، جمعوں جوگی نزد مرزا موری، شیخ کالونی نزد سومرا موری سمیت مختلف گاؤں، علائقوں، روڈز اور فٹ پاتھ پر رہائش پذیر نہایت غریب، بے سہارا لوگوں اور بے گھر افراد کو سردی سے بچاؤ کے لئے گرم کمبل اور ٹینٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد اور ان کی خدمت کرنا بھی اجر عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اصل مستحقین، کمزور اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے، انسانیت کی خدمت کرنا ایک عظیم عبادت ہے۔ انہوں نے صاحب حیثیت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کے ارد گرد رہنے والے غریب، مسکین، مستحق، بے سہارا اور بے گھر افراد کا خیال رکھیں اور ان کی مدد کیلئے آگے آئیں اور اس شدید سردی کے دوران غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی بروقت مدد کرنا ضلعی انتظامیہ کا خاص مقصد ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی نشاندہی کرکے انہیں کمبل اور ٹینٹ فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں شدید سردی کی لہر سے بچاکر ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔