سابق وزیراعظم پاکستان اور شہید چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی 27 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان) سابق وزیراعظم پاکستان اور شہید چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی 27 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدابخش بھٹو میں ایک بہت بڑے جلسے کی تیاریاں کر رہی ہے، اس حوالے سے لاڑکانہ میں وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل احمد سومرو نے پیپلز پارٹی کے گزشتہ تین روز سے ہونے والے اجلاسوں میں پارٹی رہنماؤں سے مخاطب ہوکر بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں، اس موقع پر جمیل احمد سومرو نے کہا کہ عمران خان کی بند گلی میں پھنس چکے ہیں اور ملک کے اہم سیاستدانوں کو کرپٹ اور چور کہنے والے نے اب عوام کے سامنے خود چور ثابت ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ملک کے چاروں صوبوں میں عوام کے دلوں میں بسی ہوئی ہے کیونکہ اس پارٹی کے قائدین نے اپنے خون سے پیپلز پارٹی کی آبیاری کی حتیٰ کہ پیپلز پارٹی کے آمروں جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کو بھی توڑنے کی کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی آج بھی قائم اور دائم ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے بہتر کام کرکے کئی ممالک کے دورے کیے اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلمانوں کا قصائی کہہ کر پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے جس بیان نے مودی اور انتہاپسند تنظیم بی جے پی پریشان ہے، انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر بڑا عوامی جلسہ ہوگا ہے جس سے پارٹی کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔