گلابی انار کلی کُرتا پہن کر شردھا کپور کے ممبئی ایئرپورٹ پر لشکارے

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ شردھا کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، انہوں نے گلابی رنگ کا دیدہ زیب لباس پہنا ہوا تھا۔

شردھا گہرے گلے کا انار کلی کرتا اور اس کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ پہنے ہوئی تھیں۔

ان کے دوپٹے پر سنہری گوٹے کا کام تھا اور دوپٹے پر کڑاہی بھی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تصاویر میں نظر آنے والی سینڈل ساڑھے 6 ہزار روپے کی ہے۔