وزیر خزانہ اسحاق ڈار پھر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ، لانگ مارچ کی ناکامی اور اہم تقرری میں منہ کی کھانے کے بعد ، گھڑی چور کے پیروکاروں نے سوشل میڈیا پر توپوں کا رخ اسحاق ڈار کی طرف موڑ دیا ، مخالفین کو اسحاق ڈار کے حامیوں کا منہ توڑ جواب ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار پھر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ، لانگ مارچ کی ناکامی اور اہم تقرری میں منہ کی کھانے کے بعد ، گھڑی چور کے پیروکاروں نے سوشل میڈیا پر توپوں کا رخ اسحاق ڈار کی طرف موڑ دیا ، مخالفین کو اسحاق ڈار کے حامیوں کا منہ توڑ جواب ۔


سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جو چار سال خود ملکی معیشت تباہ کرتے رہے ،جنہوں نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے اور پھر اپنی حکومت جاتی دیکھ کر آنے والوں کے لیے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے بارودی سرنگیں بچھا گئے وہ لوگ اب اپنی خفت مٹانے کے لیے کبھی شرمندہ شرمندہ مفتاح اسماعیل کے ناراض بیانات کا سہارا لیتے ہیں تو کبھی نوے کی دہائی کے معاشی اشاریے غلط انداز میں پیش کر

کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسے افواہ سازوں کے ہاتھ نہ پہلے کچھ آیا نہ اب انہیں کوئی کامیابی مل رہی ہے کیونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے یہ لوگ ایک کے بعد دوسرا جھوٹ اور دوسرے کے بعد تیسرا جھوٹ غرض یہ کہ اب تک ہزاروں جھوٹ بول چکے ہیں اسحاق ڈار کے خلاف لیکن و تعزو من تشاء وتذل من تشاء ۔۔۔۔ اسحاق ڈار نے برطانیہ سے پاکستان پہنچ کر

وزیر خزانہ کی حیثیت سے نے نہ صرف حلف اٹھایا بلکہ پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجوں کا کمال جرات مندی سے مقابلہ شروع کیا اور اب اہم محاذوں پر یکے بعد دیگرے مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں جو ان کے مخالفین ہضم نہیں کر پا رہے اور اب تو اسحاق ڈار کی جانب سے سودی بینکاری کے خلاف بنائی گئی کمیٹی نے ان کے مخالفین کو پریشان کر رکھا ہے وہ دیواروں سے سر ٹکرا رہے ہیں تو کبھی زار و قطار رو رہے ہیں لیکن اسحاق ڈار کے خلاف اب تک آزمائے جانے والے تمام حربے اور اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں ۔
====================