کورین بینڈ BTS کے جنگ کوک کی آواز میں فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ریلیز

عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک کی آواز میں فیفا ورلڈ کپ 2022ء کا آفیشل گانا ریلیز کردیا۔

بی ٹی ایس کے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم، جنگ کوک نے بالآخر اپنے نئے گانے’ڈریمرز‘ کی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے گلوکار جنگ کوک نے پیر کو 2022ء فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنے اسی گانے پر شاندار پرفارمنس دی تھی، جسے دنیا بھر میں موجود موسیقی کے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا گیا۔
گلوکار کے اس گانے کی میوزک ویڈیو کو فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر لانچ کیا گیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے اس آفیشل گانے کی میوزِک ویڈیو میں جنگ کوک کے ساتھ قطری گلوکار فہد القبیسی بھی اپنی آواز ملاتے نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گانے کی میوزِک ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس ویڈیو کو ریلیز ہونے کے بعد صرف 17 گھنٹوں میں 9 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے کے لیے ایشیا سے تعلق رکھنے والے کسی گلوکار کی آواز کا انتخاب کیا گیا ہے۔