محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پرمختلف اضلاع میں سرکاری اراضی قابضین سے واگزار واگزاراراضی کی کُل مالیت 61.54 ملین روپے سے زائد ہے۔ ترجمان

لاہور17:…… محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر انتظامیہ نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے وہاڑی میں 26 کنال رقبے کو ناجائز قابضین سے واگزار کروایا ہے جبکہ 15 ایکڑ سرکاری رقبے کی نیلامی کے عمل میں لائی گئی ہے جس سے حکومت کو تین کروڑ روپے کا فائدہ پہنچا ہے۔
یہ بات ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بتائی۔ ترجمان نے بتایا کہ محتسب آفس کی جانب سے عوامی شکایات پر کارروائی کے نتیجے میں بہاولنگر میں کُل 47 کنال رقبہ واگزار کروا کر سپرداری میں لی گئی فصل کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی ہے۔اس دوران محتسب آفس کی ہدایت پر گوجرانوالہ میں 4 کنال 17 مرلہ جگہ کی واگزاری کے علاوہ میانوالی میں ایک ملین روپے مالیت کی غیرقانونی تجاوزات ختم کر کے عوامی گزرگاہ بحال کر دی گئی ہے۔ ایک علیحدہ درخواست پر محتسب آفس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تونسہ شریف میں انتظامیہ نے زرعی گریجویٹس سکیم کے تحت 100 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ شکایت کنندہ کو دوبارہ دلوا دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ محتسب آفس کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک سمندرپارپاکستانی سلطان احمد خان کو ان کی زیرملکیت 16 کنال 17 مرلہ جگہ کا قبضہ دلوا دیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں واگزارشدہ اراضی کی کُل مالیت 61.54 ملین روپے ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے ازخودنوٹس پر عمل کرتے ہوئے قصور میں انتظامیہ نے زمینوں کے انتقال کے 2938 کیسز کو نمٹادیاہے جس مالکان اراضی کی مشکلات کا خاتمہ ہوا ہے۔
٭٭٭٭٭
===============