شان شاہد کا ’اِدھر نہیں جاؤں گی اُدھر نہیں جاؤں گی‘ سے نکلنے کا مشورہ

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے فلموں کی بہتری کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ پاکستانی ڈائریکٹرز یا رائٹرز اِدھر نہیں جاؤں گی اُدھر نہیں جاؤں گی سے نکل کر نئے موضوعات کی طرف آئیں۔

شان شاہد نے کہا کہ ڈائریکٹرز یا رائٹرز بہت سے موضوعات پر ہاتھ نہیں ڈال رہے، سائنس فکشن اور ہارر فلموں کو ہم استعمال ہی نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ 25 نومبر کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں ریلیز ہورہی ہے۔
اس فلم میں مرکزی کردار شان شاہد نبھا رہے ہیں جبکہ وہ خود اس کے ہدایتکار بھی ہیں۔