بلدیاتی انتخابات کا مسلسل التواءکسی صورت قابل قبول نہیں ۔احمدندیم اعوان ناکامی کے خوف سےسندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے انتخابات کی تاریخ لینے کے بجائے الیکشن کی حتمی تاریخ مقرر کرے۔اللہ اکبرتحریک


کراچی(رپورٹ نور احمد عباسی )

اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے نمائندوں کی ضرورت ہے ۔سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کی سازش قابل مذمت ہے۔بلدیاتی انتخابات کےمسلسل التواءسےشہریوں میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔کراچی میں بلدیاتی انتخابات وقت کہ اہم ضرورت ہے۔انتخابات کے ذریعے سے ہی بلدیاتی اختیار نچلی سطح پر منتقل کرکے مسائل کو حل کیا جاسکتاہے۔سندھ حکومت کی انتخابات کے مسلسل التواء کی درخواستوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ ناکامی کے خوف سےسندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔ اپنی ناہلی و ناقص کارگردگی کی بناء پرعوام میں جانے کے لائق نہیں رہے۔پانی کا بحران ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ،کے الیکٹرک کی لوٹ مار،معیاری ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی ،صحت اور تعلیم کے مسائل شہرقائد کی پہچان بن چکے ہیں ۔سندھ حکومت مسائل کو حل کرنے کےبجائے اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت اور ان کی اتحادی جماعتوں کا سہولت کار نہ بنے اور صوبائی حکومت سے انتخابات کی تاریخ لینے کے بجائے الیکشن کی حتمی تاریخ مقرر کرے۔الیکشن سے بھاگنے والی مخالف جماعتوں کو مزید بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔
جاری کردہ
میڈیا سیل اللہ اکبر تحریک، کراچی ڈویژن سلیم الیاس:03118973908 محمد افضل 03052572723
=========================