آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کی جانب سے اطالوی تھیٹر پلے”The Virtuous Burgler“کا پیش کیا گیا

کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کی جانب سے اطالوی ڈائریکٹر Dario Fo کاتھیٹر پلے”The Virtuous Burgler“ اسٹوڈیو II میں پیش کیاگیا۔ اٹیلین ڈائریکٹرDario Fo کا تحریر کردہ پلے آرٹس کونسل کراچی میں انگریزی زبان میں پیش کیاگیا۔پلے کی ہدایت کاری ڈائریکٹر اسد گوجر نے دی۔جبکہ تھیٹر میں آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کے طلباءنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فن کاروں میں بلال احمد،شیزاخان،مصطفی شاہ،ملائکہ حیدر،شیرل جون،حسون رافع،ارمغان کتھری شریک تھے ۔ شائقین کی بڑی تعداد نے فنکاروں کی زبردست پرفارمنس کو بے حد سراہا۔ واضح رہے کہ تھیٹر ” The Virtuous Dario“ 13نومبرتک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا۔
====================