گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ہیلتھ گالا میں شرکت بلڈ پریشر ، شوگر اور کولیسٹرول چیک کئے گئے۔سوسائٹی شاندار خدمت انجام دے رہی ہے ۔ گورنرسندھ


کراچی ( نومبر12 )
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ذیابیطیس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ہیلتھ گالا کا دورہ کیا، جہاں بلڈ پریشر ، شوگر اور کولیسٹرول کے کیمپ بھی گئے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ عالمی دن کی مناسبت سے یہ شاندار پروگرام ہے بلاشبہ المصطفیٰ سوسائٹی تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماجی ادارے حکومت کا ہاتھ ہوتے ہیں ایسے سماجی اداروں کی بھرپور مدد کروں گا ان اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی بھرپور کوششیں بھی کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات اہم نہیں بلکہ اصل اہمیت نیت کی ہوتی ہے خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کی کوشش کررہا ہوں اس ضمن میں مختلف مکاتب فکر ، سیاسی و مذہبی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کررہاہوں چاہتاہوں سب کے درمیان اتفاق و اتحاد قائم کرسکوں سب کو جوڑنے کے مشن پر کام کررہا ہوں ۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی حنیف طیب نے کہاکہ سوسائٹی انسانیت کی خدمت کررہی ہے جبکہ 25برس سے ذیابیطیس سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔تقریب سے ہونٹ و تالو کے سرجن پروفیسر اشرف گناترا نے بھی خطاب کیا ۔
=====================