پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات

کراچی پولیس آفس میں PHF کے وائس پریزیڈنٹ ریٹارڈ میجر جنرل طارق حلیم سوری کے ہمراہ اولیمپین حنیف خان، اولیمپین ناصر علی اور ہاکی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری حیدر حسین کی آمد۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پاکستانی ٹیم کا ازلان شاہ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر تمام پاکستانی قوم کو اور بالخصوص PHF کے وائس پریزیڈنٹ اور جنرل سکریٹری کو مبارک باد پیش کی اور شاندار وکٹری پر میڈل حاصل پر خوشی کا اظہار کیا۔

ہاکی فیڈریشن کے شرکاء نے شہر میں جرائم اور دہشت گردی کیخلاف کاروائیوں میں شہید پولیس افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایڈشنل آئی جی کراچی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد اور اراکین کو کراچی پولیس کی یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کئے اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کراچی پولیس
==========