)صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس منعقد ہوا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یونس، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر جمشید، ڈاکٹر یداللہ، ڈاکٹر انجم اور ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے پروفیسر وسیم اکرم، قطب الدین کاکڑ اور ڈاکٹر محمد امجد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزراء صحت نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس کی موجودگی صورتحال اور تدارک کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بلانے کا مقصد ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے ایکسپرٹس کی مفید تجاویز اور آراء حاصل کرنا ہے۔اس وقت دنیا کے کئی ممالک ڈینگی وائرس کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
میاں شہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پا چکے تھے۔ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھانا کسی ایک محکمہ کی نہیں بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔ڈینگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے فیلڈ سٹاف کو متحرک ہونا پڑے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈینگی کے سیزن سے پہلے ہی حکومت پنجاب بنیادی حکمت عملی بنا رہی ہے۔تمام ماہرین ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے اپنی تجاویز اور آراء مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تمام محکمہ جات کو محنت کرنی ہوگی۔ فیلڈ میں بوگس کارکردگی پر ایکشن لیا جائے گا۔لاروا کے تدارک کیلئے موئثر اقدامات کرنے ہوں گے۔اجلاس کے دوران ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور متعلقہ افسران نے صوبائی وزراء صحت کو بریفننگ دی۔
============================

لاہور(جنرل رپورٹت)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں ہیلتھ انشورنس کے ورکنگ گروپ کی سب کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقدہوا۔
اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجد علی شاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ڈاکٹر علی ایاز اور ڈاکٹر زاہد پرویز نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی سے سی او او شمشاد علی خان، سی ایف او بلال بٹ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ محمد منیب، مینجر مانیٹرنگ حسنات احمد اور ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے پرنسپل شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری اور پرنسپل بہاول پور میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ہیلتھ انشورنس میں اصلاحات کا جائزہ لیا۔تمام ماہرین نے اس حوالے سے قیمتی تجاویز اور آراء سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہیلتھ انشورنس کو اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے یونیورسل کیا تھا۔ماضی میں ہیلتھ انشورنس کے نام پر عوام کے حق پر ڈاکہ مارا گیا۔ قائد میاں نواز شریف نے عوام کی بہتری کیلئے ہیلتھ انشورنس کا پروگرام شروع کیا تھا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اب ہمیں ہیلتھ انشورنس کے پروگرام میں خرابیوں کو دور کرنا ہے۔ قوم ہیلتھ انشورنس پر سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔پنجاب حکومت ہیلتھ انشورنس پروگرام کو عوام کیلئے سود مند بنانا چاہتی ہے۔ عوام کی عدالت میں ہیلتھ انشورنس پر شب خون مارنے والے قوم کے اصل مجرم ہیں۔ نوے فیصد نارمل ڈلیوریز کو سیزیرین سرجری میں تبدیل کرنا ظلم کی انتہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کی استعدادکار بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہیلتھ انشورنس کے نام پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے اس قوم کے اربوں روپے ضائع کئے ہیں۔ہیلتھ انشورنس پروگرام کے فنانشل ماڈل بہتر کرنا ہوگا۔