پروفیسر آف پلاسٹک اینڈ کاسمیٹک سرجری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر افضال باجواہ نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر سید اصغر نقی سے ملاقات, پرنسپل تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا

لاہور(جنرل رپورٹر)پروفیسر آف پلاسٹک اینڈ کاسمیٹک سرجری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر افضال باجواہ نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر سید اصغر نقی سے ملاقات, پرنسپل تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر سید اصغر نقی ایک شاندار سرجن، مثالی سرپرست اور بہترین انسان ہیں۔ انہوں نے ایچ ای سی کی جانب سے بہترین استاد کے ایوارڈ سمیت کئی اعزازات حاصل کیے ہیں اورمجھے اپنے ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس کے ساتھ ساتھ ایم ایس کے دوران متعدد بار ان کا طالب علم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور میں ان بطور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں.
====================

لاہور(مدثر قدیر) گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج لاہور سال 2024 کے لئے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا ۔
کانووکیشن میں دو سیشنز 2015 سے 2019 اور 2016 سے 2020 کے طلباء وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں.
14 مختلف شعبہ جات کے بی ایس چار سالہ پروگرام کے سٹوڈنٹس کو ڈگری دی گئیں
کانووکیشن میں 350 طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ سترہ طلبا و طالبات کو اعلی کارکردگی پر رول آف آنر سے نوازا گیا.
کانووکیشن کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات تھے ۔ انہوں نے اعلی تعلیمی کارکردگی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء وطالبات میں اسناد اور رول آف آنر تقسیم کئے ۔
نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام کو بھی سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے.
اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ ایم اے او کالج کی شاندار تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم اے او کالج تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے جس سے فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء و طالبات ملک کے اہم اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں
اس موقعے پر پرنسپل ڈاکٹر انجم جاوید ملک نے ادارے کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔
کانووکیشن میں منیب الرحمان سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ, عثمان طاہر جپہ ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن , احسن مختار ملک ایڈیشنل ڈائر یکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب,
محکمانہ افسران ,اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایسی تعلیمی پالیسی لائیں گے کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کی خواہش کا اظہار کریں گے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں کو آیندہ 5 سالوں میں اس لیول پر لے جائیں گے کہ بین الاقوامی جریدے بھی اس تعلیمی انقلاب کا ذکر کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کیلئے ایکسچینج پروگرام لا رہے ہیں۔ اس ضمن میں بیشتر ممالک کی یونیورسٹیوں سے ایم او یو کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اگلے سال سے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے ایک ہزار طلبہ و طالبات کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ مل کر تعلیمی انقلاب لائیں گے۔ کرپشن اور ہراسمنٹ پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہوگی اور میرٹ کو ہی ترجیح دی جائے گی۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو وسائل سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ دوپہر اور شام کے اوقات میں بھی کلاسوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس سے تعلیمی شرح بڑھے گی اور آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی تعلیمی اصلاحات معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔
======================

یسی تعلیمی پالیسی لائیں گے کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کی خواہش کا اظہار کریں گے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں کو آیندہ 5 سالوں میں اس لیول پر لے جائیں گے کہ بین الاقوامی جریدے بھی اس تعلیمی انقلاب کا ذکر کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم اے او کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کیلئے ایکسچینج پروگرام لا رہے ہیں۔ اس ضمن میں بیشتر ممالک کی یونیورسٹیوں سے ایم او یو کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اگلے سال سے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے ایک ہزار طلبہ و طالبات کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ مل کر تعلیمی انقلاب لائیں گے۔ کرپشن اور ہراسمنٹ پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہوگی اور میرٹ کو ہی ترجیح دی جائے گی۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو وسائل سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ دوپہر اور شام کے اوقات میں بھی کلاسوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس سے تعلیمی شرح بڑھے گی اور آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی تعلیمی اصلاحات معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔
==================================
لاہور(جنرل رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس و پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز ، خالد جاوید سنگھیڑہ ، رانا لیاقت ، ندیم اشرفی ، ڈاکٹر طارق کلیم ، راجہ طاہر ، رانا انوار ، مسعود گجر ، امتیاز طاہر ودیگر نے کہا کہ یوٹیلیٹی بلز میں ہر ماہ ناقابل برداشت اضافہ اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے قابو اضافے نے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کی زندگیاں کر رکھی ہیں ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنا محال ہو چکا یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیاں ہر ماہ رقم ادھار لے کر رہے ہیں حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے نگران دور حکومت میں لیو انکیشمنٹ رولز میں ظالمانہ ترامیم کر کے ملازمین کا معاشی قتل کیا گیا 6 فروری کو مریم نواز شریف صاحبہ نے آگیگا قائدین سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی ان ظالمانہ ترامیم کو رول بیک کریں گے مریم نواز شریف صاحبہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنے دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا لیکن آگیگا کیساتھ کئے گئے وعدے کی تکمیل نہ ہونے پر صوبہ پنجاب کے اساتذہ و ملازمین بے چینی و اضطراب کا شکار ہیں وعدے کی پاسداری اور ملازمین کی نازک معاشی صورتحال کے پیش نظر آج 8 مئی کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب میں شامل اساتذہ و ملازمین کی تنظیموں کا اجلاس لاہور میں منعقد ہو گا جس میں لیو انکیشمنٹ ، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے ودیگر مطالبات پر غور و خوض کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔