آل پاکستان دوزبانی تقریری مقابلے میں اور پنجابی نتارا 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

پنجاب یونیورسٹی کے طلباء طیب سلطان، عبدالمنیب اور محمد آفتاب ارشد نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام (خطیب 2.0) آل پاکستان دوزبانی تقریری مقابلے میں اور پنجابی نتارا 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی۔ طیب سلطان اور محمد آفتاب ارشد کو بالترتیب اردو اور پنجابی کیٹیگری میں بہترین مقرر قرار دیا گیا اور ہر ایک کو دس، دس ہزار نقد انعام سے نوازا گیا۔ اس کامیابی پر پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی کلاسرا نے تمام طلباء اور پائینرز ڈیبیٹنگ سوسائٹی کو مبارکبادپیش کی۔