ٹی ٹوئنٹی فائنل، پاک انگلینڈ میچ میں جیت احسن خان کی ہوگی

’برٹش ایشن ایکٹر‘ کہلائے جانے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار احسن خان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اتوار کو ہونے فائنل میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میمز وائرل ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق احسن خان دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے کیوں کہ وہ ’برٹش ایشن ایکٹر ہیں جو یہاں اور وہاں دونوں جگہ رہتے اور کام کرتے ہیں۔

اس لیے اداکار کے لیے خاص جرسی بھی تیار کرلی گئی ہے جو وہ اتوار کو زیب تن کرکے دونوں ٹیموں سے اظہار یکجہتی کرسکتے ہیں۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے فائنل میچ میں جیت چاہے کسی بھی ٹیم کی ہو لیکن احسن خان کی ہار نہیں ہوگی۔
سوشل میڈیا پر جاری اس بحث نے اداکار کی توجہ فوراً اپنی جانب مبذول کروالی احسن خان نے اپنی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے اتفاق کیا کہ اتوار کو جیت ان کی ہی ہوگی۔
انہوں نے اپنے اگلے ہی ٹوئٹ میں یہ بھی واضح کردیا کہ وہ اتوار کو کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاں وہ انگلینڈ اور پاکستان دونوں جگہ رہتے ہیں مگر ان کی سپورٹ پاکستان کے ساتھ ہی ہے۔