گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ * مرکز کے مختلف شعبہ جات کا ۔معائنہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ * مرکز کے مختلف شعبہ جات کا ۔معائنہ *نگراں مجلس شوری حاجی عمران عطاری اراکین امین عطاری، اطہر علی عطاری، عبدالحبیب عطاری اور دیگر علمائے کرام موجود تھے * میں آپ کے درمیان ایک ادنیٰ سے عاشقِ رسول کی حیثیت سے موجود ہوں۔گورنر سندھ
* فیضان مدینہ میں ہر اک شعبہ میں بے مثال کام کررہا ہے، کامران خان ٹیسوری * یہاں دعوتِ دین کا کام بھی ہورہا ہے۔ بے سہارا لوگوں کی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے،گورنر سندھ * طلباءکو دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم کی تعلیم بھی خوش آئند ہے ,گورنر سندھ
*فیضان مدینہ اپنے سے منسلک اک اک شخص کو مکمل ادارہ بنارہا ہے. کامران خان ٹیسوری
انتہائی منظّم انداز سے کام کرنے پر میں دعوت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،گورنر سندھ
خواہش ہے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کو ایک جگہ بٹھا سکوں،گورنر سندھ *محبت ایثار اور عشق رسول کا جذبہ ہم سب میں زندہ رہنا چاہیے۔ کامران خان ٹیسوری
=======