سیمی فائنل میں فتح پر قومی ٹیم کو شوبز اسٹارز کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں فتح کے اور فائنل میں پہنچنے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلم انڈسٹری کی خوبرو حسینائیں بھی کرکٹ اسٹارز کو مبارکباد دے رہی ہیں۔

اداکارہ ثناء جاوید نے کرکٹ ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مبارک پاکستان۔
سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ریل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مبارک ہو کیونکہ پاکستان جیت گیا ہے، پھر انہوں نے بابر اعظم کیلئے علیحدہ سے تعریفی کلمات کہے۔
عائشہ عمر نے قومی پرچم تھامے اپنی تصویر اپ لوڈ کی اور کیپشن دیا کہ صرف ایک میچ رہ گیا۔ واضح رہے کہ عائشہ عمر کا اشارہ فائنل کی طرف تھا۔
کبریٰ خان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔