زکوٰۃ کارڈ/ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے زکوٰۃ کی شفاف تقسیم کو یقینی بنارہے ہیں۔ فیاض بٹ

کراچی۔ 8 نومبر۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور زکوٰۃ و عشر فیاض علی بٹ نے کہا ہے کہ ہم سندھ بینک کے ساتھ مل کر زکوٰۃ کارڈ اور بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے مستحق افراد میں زکوٰۃ کی شفاف تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ بینک کے صدر عمران صمد، ایم انور سی ای او، سید اسد شاہ اور سلیم شفیع گروپ ہیڈز سے سندھ بینک ہیڈ آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ زکوٰۃ کے مستحق افراد کی بائیو میٹرک تصدیق تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور اس سے جعلی اور غیر مستحق افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی- اس موقع پر صدر سندھ بینک عمران صمد نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور زکوٰۃ و عشر فیاض علی بٹ کو زکوٰۃ کے مستحق افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور زکوٰۃ و عشر فیاض علی بٹ نے کہا کہ سندھ حکومت سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے کام میں پوری طرح پرعزم ہے اور انہیں زکوٰۃ فنڈز سے مالی امداد بھی دی جائے گی۔
=====================