بفلو ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ پتو کی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے با ہمی اشتراک سے راوی کیمپس پتو کی میں ڈیری انڈسٹری میں نئی جدت اور صارف کی بڑ ھتی ہو ئی ڈیما نڈ کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد

لاہور ( جنرل رپورٹر )بفلو ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ پتو کی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے با ہمی اشتراک سے راوی کیمپس پتو کی میں ڈیری انڈسٹری میں نئی جدت اور صارف کی بڑ ھتی ہو ئی ڈیما نڈ کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں پاکستان کے مختلف اضلا ع جھنگ، سرگو دہا،چونیا ں، اوکاڑہ چارسدہ اور مانسہرہ سے 80چھو ٹے ڈیری فارمرز نے شر کت کی۔جس میں ویٹر نری یونیورسٹی کے ما ہرین نے ٹیکنیکل سیشن منعقد کروائے جبکہ پرا جیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد جنید نے پاکستان میں ڈیری انڈسٹری کی مو جودہ صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز کے بارے میں بتایا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ڈیری فارمرز کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی اوربفلو ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ پتو کی کے زیر اہتمام معلو ماتی مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد انتہا ئی خو ش آئند ہے۔اُ نہو ں نے چھو ٹے ڈیری فارمرز کے منا فع کو بڑ ھانے کے لیئے دودھ کی پیداواری لاگت کو کم کرنے اور دودھ سے بنی مختلف مصنو عات کی مارکیٹنگ حکمت عملی کو مو ثر بنانے پر زور دیا۔ ڈین فیکلٹی آف اینیمل پروڈکشن اینڈٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ نے کپیسٹی بلڈنگ پراجیکٹ کے فوائد پر روشنی ڈالی جبکہ چیف ریسرچ آفیسر بفلو ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ پتو کی ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے معلو ما تی مو ضوع پر سیمینار کا مشترکہ انعقاد کروانے پر بفلو ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ پتو کی اور ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی کی مشترکہ کاوشو ں کو سرا ہا۔