میرپورخاص شہر سے انتہائی اہم خبریں۔

میرپورخاص == تحسین احمد خان=== ایپکا شہید ساقی گروپ کا غیر معمولی اجلاس صوبائی صدر عابد حسین چانڈیو کی صدارت میں منعقد کیا گیا اجلاس کی ابتداء تلاوت کلام پاک اور نعت شریف کی سعادت احمد رضا قادری نے حاصل کی اس موقع پر تنظیم کے ورکرز کی وفات پر اور خصوصی طور پر شہید محمد اسحاق ساقی کی روح کے ایثال و ثواب کیلئے دعا بخشش کرائی گئی اور تنظیم کے عہدیداران کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کئے گئے, رشو ت خوری اقرباپروری اور ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف جاگو آؤ مل کر مشترکہ جدوجھد کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مظہر عباسی نے کہا کہ بلدیہ میرپورخاص میں سینیارٹی اور پروموشن نام کا کوئی قائدہ اور قانون نہیں ہے 33 سالوں سے ملازمین ایک گریڈ میں بھرتی ہوتے اور ریٹائر یا انتقال کرگئے مگر نا پروموشن ملا نا کبھی سینیارٹی لسٹ ملازمین نے دیکھی ھے۔ سیکریٹری بلدیہ سے ایپکا پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ ملازمین کے جائز حقوق اور ان کے مسائل حل کئے جائیں اجلاس میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکریٹری طاہر شیخ سرانجام دئے٭٭
========================

میرپورخاص== تحسین احمد خان =÷÷ محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے رزک الاؤنس کے لئے کی جانب والی ہڑتال کے باعث سول ہسپتال میرپورخاص کی او پی ڈی بند مریض شدید پریشان تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ صحت کے ملازمین کا رزک الاؤنس بند کرنے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال کے باعث سول اسپتال کی او پی ڈی بند ہونے سے مریض شدید پریشان ہیں سول اسپتال میں جہاں ڈاکٹر اور عملہ اپنے تنخواہیں اور دیگر الاؤنسز کی عدم ادائیگی پر مطالبات کی منظوری کے لئے احتجا کر رہے ہیں احتجاج کی وجہ سے ہسپتال کی اوپی ڈیز بند ہونے سے ہسپتال میں دور دراز سے آنے والے غریب مریض علاج کے لئے در بدر ہیں عوام الناس نے مطالبہ کیا ہے کہ غریب مریضوں کے علاج و معالجہ میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ٭٭
==============================

میرپورخاص == تحسین احمدخان===امپورٹڈحکومت اور اس کے حواریوں کے خوف اور ڈر کا یہ عالم ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیئے گئے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے صدرآفتاب حسین قریشی اور تمام ضلعی ممبران نے اپنے بیان میں کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ اور پریشانی دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کے پاکستان میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اور اداروں نے پاکستانی عوام کی رائے کو نا اہمیت دیتے ہوئے صرف اور صرف دو خاندانوں کی بادشاہت کو قائم کیا ہوا ہے اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان کی معیشت بالکل تباہ ہو چکی ہے بس اعلان ہونا باقی ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہے مگر پھر بھی الیکشن نہ کروا کر وطن عزیز پاکستان اور عوام کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے۔یہ بات واضح طور پر پاکستانی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان صاحب کے حق میں صدائیں بلند کر رہی ہے مگر اسٹیبلشمنٹ اور ادارے خاموش تماشائی اور عوام الناس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف ضلع میرپورخاص ضمنی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتی ہے اور جلد از جلدسندھ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ٭٭
===============================


میرپورخاص== تحیسین احمد خان === پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے علاقہ مکینوں کے لیے یوسی چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے زاتی خرچ سے 5ہزار گیلن یومیہ کا فلٹر پلانٹ نصب کر دیا علاقہ مکینوں کا یوسی چیئرمین کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق یونین کونسل آٹھ سے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے چیئرمین حاجی محمد علی نے اپنے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے وارڈ نمبر دو میں ہزاروں مکینوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے پانچ ہزار گیلن یومیہ پانی فراہم کرنا والا آر او فلٹر پلانٹ نصب کر دیا فلٹر پلانٹ کا افتتاح معروف عالم دین مولانا حفیظ الرحمن فیض نے کیا جبکہ اس موقع پر یوسی چیئرمین سات محمد حنیف میمن سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر حاجی محمد علی نے کہا کہ پورے شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت موجود ہے اور میں نے الیکشن سے قبل اپنے ووٹرز سے وعدہ کیا تھا کہ اپنے علاقے کے عوام کی اس پریشانی کو ختم کرنے کی کوشش کروں گا اور آج میں نے اپنی یوسی کے وارڈ نمبر دو میں اپنی والدہ مرحومہ زبیدہ بیگم کے نام سے زبیدہ بیگم آر او فلٹر پلانٹ نصب کر کے اپنا وعدہ پورا کر دیا انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ سے علاقے کے دس ہزار سے زائد لوگ مستفید ہونگے یومیہ پانچ ہزار گیلن پینے کا پانی لوگوں کو ملے گا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سات دیگر فلٹر پلانٹ لگانے کے بھی ارادہ ہے اور بہت جلد مزید پلانٹ بھی لگاؤ گا٭٭٭
=============================

میرپورخاص == تحسین احمدخان=== بارشوں کے بعد شہر کی صفائی و ستھرائی کی بدترین صورتحال اور مضر صحت پانی کے استعمال کے بعد تیزی سے پھیلنے والے وبائی امراض بالخصوص ڈینگی،ملیریا، ٹائیفائیڈ اور خارش الرجی کے امراض میں مبتلاء عوام کیلئے جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے تحت مہر سنیما چوک احمدانی کالونی میں مفت موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا میڈیکل کیمپ میں ڈیڑھ سو سے زائد مریض مرد و خواتین اور بچوں کا ماہر ڈاکٹر محمد عمران انصاری نے طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں دوائیاں مفت مہیا کی گئیں میڈیکل کیمپ میں پچاس سے زائد مریضوں کے ڈینگی،ملیریا سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ مفت کئے گئے۔اس موقع صدر الخدمت میرپورخاص نادر خان، جماعت اسلامی میرپورخاص کے ڈپٹی سیکرٹری محمد اکرم شیخ، یوسی 11 کے ناظم محمد راحیل شیخ دیگر رضاکار ندیم غوری،نبیل مسعود، عدنان آرائیں،ملک راحیل غوری،محمد رشید بھی موجود تھے۔اس موقع پر الخدمت کے صدر نادر خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا عوام کی بلا امتیاز خدمت کا سفر انشاء اللہ جاری رہے گا شہر اور مضافات کے دیگر علاقوں میں فری موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد مسلسل جاری رکھا جائے گا مخیر حضرات آگے بڑھیں اور الخدمت کے انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن میں تعاون کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ٭٭

==============================

میرپورخاص ==تحسین احمد خان=== ہیلتھ رزک الاؤنس بند کرنے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کی جانب سے میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، نرسنگ، ہیلتھ ورکروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر ماجد خان، عبدالجبار کنبھر، ڈاکٹر سنیل، ڈاکٹر لیکھراج، اعجاز کانیو اور دیگر نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ رزک الاؤنس بند کرنا ملازم دشمن پالیسی ہے اس لئے فوری طور پر نوٹیفکیشن بحال کیا جائے دوسری صورت میں کراچی پریس کلب اور وزیر اعلی ہاؤ س کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے پرموشن، ٹائم اسکیل، سروس اسٹرئکچر کے مسائل جو کافی عرصے سے التوا ء کا شکار ہیں انھیں فوری طور پر حل کیا جائے ٭٭

============================