سابق وائس چانسلر کی اہلیہ کو یونیورسٹی میں تذلیل اور کردار کشی کا سامنا کیوں ؟ہمارے سامنے سابق وی سی کی اہلیہ کی تذلیل کی گئی ، عینی شاہدین کا تحریری بیان سامنے آگیا ۔ صوبائی محتسب برائے ہراسگی میں مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی ۔

سابق وائس چانسلر کی اہلیہ کو یونیورسٹی میں تذلیل اور کردار کشی کا سامنا کیوں ؟ہمارے سامنے سابق وی سی کی اہلیہ کی تذلیل کی گئی ، عینی شاہدین کا تحریری بیان سامنے آگیا ۔ صوبائی محتسب برائے ہراسگی میں مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک صورتحال پیش آئی ہے پاکستان کی ٹاپ کلاس یونیورسٹی میں ۔جہاں والدین اپنے بچوں کو اس لیے بھیجتے ہیں کہ ان کی کردار سازی ہو اور وہ بہتر زندگی گزارنے کے آداب اور دوسروں کا احترام کرنا سیکھیں لیکن یونیورسٹی کے اندر ماحول یہ ہے کہ ایک سابق وائس چانسلر کی اہلیہ کی کھلے عام تذلیل کی جاتی ہے ان کو ذہنی دباؤ کا شکار بنایا جاتا ہے اور ان کی کردار کشی کی جاتی ہے ۔

یہ سب کچھ ہو رہا ہے کراچی یونیورسٹی میں ۔اور اس معاملے کی گونج میں یونیورسٹی کے درو دیوار سے نکل کر سرکاری دفاتر اور حکومتی ایوانوں میں بھی سنائی دینے لگی ہے کیونکہ معاملہ سنگین ہو گیا ہے

اور اس کی شکایت ہراسگی کے معاملات کی سماعت کرنے والے صوبائی محتسب اعلی کے پاس پہنچ چکی ہے

جہاں اس معاملے کی ابتدائی سماعت ہوئی ہے


اور یونیورسٹی کے متعلقہ افراد جن کو جواب دے بناتے ہوئے ان پر الزامات لگائے گئے ہیں ان کا جواب بھی صوبائی محتسب کو موصول ہو گیا ہے معاملے کی مزید سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی ۔یہ شکایت سابق وائس چانسلر محمد اجمل خان

کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس گل نے کی ہے جس میں ڈاکٹر سلمان گلزار ،ڈاکٹر زین العابدین اور ڈاکٹر محمد قاسم کو فریق بنایا گیا ہے ۔

==============================
حدیقہ کیانی کی والدہ انتقال کر گئیں

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
حدیقہ کیانی کی والدہ انتقال کر گئیں
پاکستانی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ، معروف شاعرہ خاور کیانی انتقال کر گئیں۔

حدیقہ کیانی کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے یہ افسوسناک خبر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹ اور اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے

حدیقہ کیانی کی پوسٹ میں والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ والدہ، دادی اور شاعرہ خاور کیانی اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں کی موجودگی میں آج اپنے گھر میں پر سکون حالت میں انتقال کر گئی ہیں، وہ کئی عرصے سے علیل تھیں۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ہم اس غم کے موقع پر سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں براہِ کرم ہمارے خاندان کے نجی معاملات کا احترام کریں اور والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

حدیقہ کیانی کی ٹیم کا اس پوسٹ میں لکھنا ہے کہ بے شک ہم اللّٰہ ہی کے ہیں اور ہمیں اس ہی کی جانب لوٹ کر جانا ہے، خاور کیانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ خاور کیانی نے اپنی زندگی میں کئی کتابوں سمیت کئی مشہور گانے بھی لکھے جن میں اُن کی بیٹی کی جانب سے گایا گیا گانا’بوہے باریاں‘ اور 1999 کے ورلڈ کپ کا گانا ’انتہائے شوق‘ شامل ہے۔
=================================================
جامعہ کے مفاد کو نقصان پہنچانیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،وی سی
15 اکتوبر ، 2022
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ اردو کے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے کہا ہے کہ جامعہ کے مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ 2018کی ڈی پی سی کے حوالے سے سابقہ انتظامیہ سے جو کمی رہ گئی ہے اس پر نظر ثانی کی جائے گی،ہ ملازمین اور انتظامیہ مل کر اس جامعہ کی ترقی کیلئے کوشش کریں گے،وفاقی اردو یونیورسٹی میں انجمن غیر تدریسی عمال گریڈ 1تا 16 گلشن اقبال کیمپس کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میںقائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں علامہ بشیر احمد فاروقی سربراہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مہمان خصوصی تھے تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اور نعت خوانی عبدالباسط نے کی جبکہ نظامات کے فرائض حافظ محمد انور نے کی۔ تقریب میں قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا ء الدین نے انجمن غیر تدریسی عمال کے نو منتخب عہدیداران صدر عدنان اختر،جنرل سیکریٹری سید ریحان علی دیگر عہدیداران سے حلف لیا۔ قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے کہا کہ غیرتدریسی ملازمین کے مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
https://e.jang.com.pk/detail/263079
==================