کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں دماغی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پوائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز تھے

لاہور ( جنرل رپورٹر )

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں دماغی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پوائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنی گفتگو میں
بتایا کہ اس دن کو منانے کا مقصد دماغی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور ذہنی صحت سے جڑے سماجی مسائل کے خاتمہ ہے۔ اس سال یہ دن اس عزم کے ساتھ منایا جارہاہے کہ ذہنی صحت اور تندرستی کو سب کے لیے عالمی ترجیح بناناہے۔اس موقع پر اپنے خطاب میںمہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے اپنے خطاب میں دماغی صحت کی اہمیت پر بہت زور دیا اور فرق پیدا کرنے کے لیے اپنی موجودگی کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے بارے میں بتایا۔تقریب میں سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر محمد شریف، پروفیسر مہ جبین اور پروفیسر احسن نعمان نے شرکت کی۔