استاد اپنی زمہ داریاں نبیوں کی سنت سمجھ کر ادا کریں ۔ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک نے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے اچھا کام کیا ۔ انجینیئر فرحت


کراچی : استاد اپنی زمہ داریاں نبیوں کی سنت سمجھ کر ادا کریں ۔ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک نے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے اچھا کام کیا ۔ انجینیئر فرحت
ہم آج جو بھی جس مقام پر ہیں اساتذہ کی وجہ سے ہیں ۔ انجینیئر انور علیم خانزادہ
یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ تقریب ۔۔ “سلام یامعلم ” سے عمران طارق بٹ ۔ شہزاد اختر ۔ رانا اشفاق رسول ۔ راؤ محمد شکیل ۔ خورشید انور قریشی ۔ سائیں فرحان ارباب ۔ آصف جاوید ودیگر مہمانان گرامی کی شرکت ۔
کراچی (۔ ) اساتذہ دراصل نبیوں کی سنت پر عمل پیرا ہو کر نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ۔ تعلیم کے حوالے سے حکومتوں کے رویے سمجھ سے بالاتر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی پیرزادہ قاسم نے فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام فرزندان پاکستان فاؤنڈیشن سندھ ۔ بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن اور محمدعلی جناح یونیورسٹی کے تعاون سے ماجو آڈیٹوریم میں یوم اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب “سلام یامعلم “سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک کے ڈکٹر راؤ محمد شکیل کی خدمات کو سراہا ۔ اور اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ اپنا کام ایمانداری سے انجام دیں ۔ آپ کا مقام بہت بڑا ہے ۔ انجینیئر فرحت چانسلر نذیر حسین یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اساتذہ کے لیے اتنی خوبصورت اور شاندار تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ اس سے اساتذہ کی عزت افزائی ہوئی اور مجھے خوشی ہے کہ اساتذہ لگن اور محنت سے اپنے فرائض انجام دے کر ہمارے مستقبل کے معماروں کی تیاری میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ انٹر بورڈ کراچی کے کنٹرولر امتحانات انجینیئر انور علیم خانزادہ نے اپنے خطاب میں راؤ شکیل اور رانااشفاق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے مجھے اتنی شاندار تقریب ” سلام یا معلم ” میں مدعو کیا ۔ انور علیم خانزادہ نے کہاکہ ہم آج جس مقام پر ہیں ۔ جوکچھ بھی ہیں ۔ اپنے اساتذہ کی بدولت ہیں ۔ اگر ہمیں اچھے اساتذہ نہ ملے ہوتے تو شاید یہ مقام حاصل نہ ہوتا ۔ پیک سندھ کے صدر سید شہزاد اختر نے کہاکہ آج جو بھی مقام حاصل ہے اساتذہ کی شفقت اور دعاؤں کا ثمر ہے ۔ تقریب کے انعقاد پر راوشکیل مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ رانا اشفاق رسول ڈائریکٹر الائیڈ اسکول شیرشاہ بانی فرزندان پاکستان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم بچوں کے مستقبل بنارہے ہیں اور یہ کوشش جاری رہے گی ۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر محمدعلی جناح یونیورسٹی (ماجو) کے صدر ڈاکٹرمحمدزبیر جن کے خصوصی تعاون سے تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں عمران طارق بٹ ۔ شہزاد اختر ۔ رانا اشفاق رسول ۔ راؤ محمد شکیل ۔ خورشید انور قریشی ۔ سائیں فرحان ارباب ۔ آصف جاوید ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ راؤ محمد شکیل ودیگر کی جانب سے 250اساتذہ کو سرٹیفیکیٹ ۔ شیلڈز ۔ گولڈ میڈل دیے گئے ۔