صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق رینل ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے والے بچے منصور کی سالگرہ منانے جناح ہسپتال لاہور پہنچ گئے

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق رینل ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے والے بچے منصور کی سالگرہ منانے جناح ہسپتال لاہور پہنچ گئے۔اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر سید اصغر نقی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر نوید اقبال، ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ سلطان، ڈاکٹر شبیر و دیگر فیکلٹی موجود تھی۔اس موقع پر ڈاکٹر حمزہ نذیر اور ڈاکٹر کاشف شبیر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے منصور کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور کامیاب سرجری پر بچے کی والدہ کو مبارکباد دی اور معصوم بچے کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ڈیپارٹمنٹ آف یورولوجی کی تمام فیکلٹی ممبران نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچے منصور کے کامیاب رینل ٹرانسپلانٹ پر جناح ہسپتال لاہور کی پوری ٹیم کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ منصور کا رینل ٹرانسپلانٹ کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جناح ہسپتال لاہور کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گے۔منصور بڑا ہوکر انجینئر بننا چاہتا ہے۔ آج منصور کی کامیاب سرجری پر تمام ڈاکٹر کمیونٹی خوش ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نظام صحت کی بہتری کیلئے ہم سب کو اجتماعی کوشش کرنی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک خدمت انسانیت کرنے والے انسان کے بڑے درجات ہیں۔
======================

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پی ایم یو میں بچوں میں غذائیت کی کمی اور افزائش کا رک جانا کے حوالہ سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ہیلتھ انڈیکٹرز، بچوں میں غذائیت کی کمی، دیگر صحت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری سکول کے تمام بچوں میں غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کا جلد پلان بنالیا جائے گا۔ماں اور بچہ کی صحت اور انکے علاج معالجہ پر ممکنہ وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیسف اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ساتھ ملکر بچوں کے لئے غذائیت سے بھرپور فوڈ سپیلمنٹ تیار کرنے کے لئے ایک میکانزم وضع کیا جارہا ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بچوں کی غذائیت اور صحت پر مطلوبہ اہداف کیلئے ڈی جی ہیلتھ آفس میں نیوٹریشن ونگ قائم کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے ابتدائی 1000 دنوں کے بچے کی غذائی خوراک پر مکمل پلان طلب کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ
پنجاب میں دوسرے صوبوں کی نسبت ہیلتھ انڈیکیٹرز بہتر ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں تعینات نیوٹریشنسٹس اور نیوٹریشن ہیلتھ ایڈوائزرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ نیوٹریشن کے ماہرین سکولوں میں بچوں کو صحت، غذائیت سے بھرپور خوراک پر لیکچر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین خوراک کی رہنمائی میں بچوں کے فوڈ سپلیمنٹس مقامی سطح پر تیار کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ سروسز
ڈاکٹر الیاس گوندل، پی ڈی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خلیل سخانی، ڈاکٹر عروج گیلانی اور معروف سماجی رہنما سائرہ افتخار نے شرکت کی۔