وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے جمعہ کے روز پی آئی اے پیپلز یونیٹی سی بی اے کو ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرنے ان کے دفتر پہنچ گئے۔

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے جمعہ کے روز پی آئی اے پیپلز یونیٹی سی بی اے کو ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرنے ان کے دفتر پہنچ گئے۔

اس موقع پر پی آئی اے پیپلز یونیٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری رفیق خان امازئی، محمد اقبال، اسد چانڈیو، قائم الدین، انفارمیشن سیکرٹری ناظم خان، بلال جان، و دیگر موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے کامیاب ہونے والوں کو مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کامیاب تمام عہدیداران مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے بھرپور خدمات انجام دیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور مزدوروں اور محنت کشوں کو ان کے حقوق دلوانا ہے۔ سعید غنی

ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے محنت کشوں اور مزدوروں ساتھیوں کے حقوق ان کی دہلیز تک فراہم کریں۔ سعید غنی

پی آئی اے پیپلز یونیٹی نے ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ نومنتخب صدر ہدایت اللہ خان

انشاءاللہ آئندہ بھی ہم اپنی جدوجہد اور خدمت سے کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔ ہدایت اللہ خان

جاری کردہ: زبیر میمن، میڈیا کنسلٹینٹ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی 03333788079