دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے نئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر حاکم علی ابڑو نے اقربا پروری کی نئی مثالیں قائم کر دیں عہدہ سنبھالتے ہی اپنے بھانجے سمیت 6 افراد کو اضافی چارج اور اپر گریڈ چارج سونپ دیے

کراچی نمائندہ خصوصی

دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے نئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر حاکم علی ابڑو نے اقربا پروری کی نئی مثالیں قائم کر دیں عہدہ سنبھالتے ہی اپنے بھانجے سمیت 6 افراد کو اضافی چارج اور اپر گریڈ چارج سونپ دیے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ کی اجازت سے محکمہ یونیورسٹی ائینڈ بورڈز کے سیکریٹری محمد مرید راہمون نے پروفیسر حاکم علی ابڑو کا بطور قائم مقام وائس چانسلر نوٹیفیکیشن 29 ستمبر کو جاری کیا تھا عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اگلے روز پروفیسر حاکم علی ابڑو کی جانب سے اپنے بھانجے سمیت یونیورسٹی کے چھ ملازمین کو اضافی اور اہم چارج سونپے گئے جن میں اسٹیٹیکل آفیسر جامعہ بینظیر راشد جاوید ابڑو کو اسسٹنٹ رجسٹرار


14 اسکیل کے ماڈیولر آرٹسٹ عبدالصمد بھٹی کو 17 اسکیل کا یونیورسٹی میڈیا کو آرڈینیٹر پروٹوکول آفیسر وائس چانسلر کامران عباسی کو ایڈمن آفیسر وائس چانسلر سیکریٹریٹ ایم فل کے طالبعلم اور لیکچرار اشفاق احمد بھٹو انچارج وی سی سیکریٹریٹ سیکیورٹی آفیسر سلطان بھٹو کو اسٹیٹ آفیسر اور


برانچ سپریٹنڈنٹ عبدالغنی بھٹو کو انچارج سی سی ٹی وی وائس چانسلر سیکریٹریٹ کا اضافی چارج سونپا گیا


پروفیسر حاکم ابڑو پر سندھ ہائی کورٹ کراچی میں دو پیٹیشنز زیر سماعت ہیں تاہم حاکم علی ابڑو کا بطور قائم مقام وائس چانسلر کا نوٹیفیکیشن بھی پروفیسر اکبر بھنڈ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے جس کی سماعت 5 اکتوبر کو ہوگی

جبکہ سابق وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی جبری چھٹی کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے پروفیسر حاکم علی ابڑو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا

پروفیسر حاکم علی ابڑو نے سابق وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان پر قانون تقاضے پورے کیے بغیر نوکریاں دینے کا الزام عائد کیا تھا ذرائع کہ مطابق اگر سندھ ہائی کورٹ سے پروفیسر حاکم علی ابڑو کے خلاف فیصلہ آیا تو انکے جاری کردہ تمام آرڈرز کی منسوخ تصور کیے جانے کی توقع ہے۔

================================