اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ تعیناتی خوش آئند ہے، ایس ایم منیر

اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ تعیناتی خوشآئند ہے، ایس ایم منیر
بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں کمیاسحاق ڈار کیلئے بڑا چیلنج ہوگا ، صدر سلمان اسلم

کراچی (   ) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدرسلمان اسلم نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور بطور وزیر خزانہ تعیناتی کو خوش آئندقرار دیا ہے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دور میں پاکستان  معاشی طور پر مستحکم تھا اور انہوں نے ڈالر کیقیمت کو کنٹرول میں رکھا ہوا تھا،اسحاق ڈار کی واپسی کی اطلاعات سے ہی ڈالر کی قدرمیں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسحاق ڈار ملککیلئےایک بار پھر بہترین وزیر خزانہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کیاسحاق ڈار سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ، اسحاق ڈار سے امید ہے کہ وہ پیداواری لاگتمیں کمی کیلئے بھرپور اقدامات کری گے۔ صدر کاٹی سلمان اسلم نے کہا کہ اسحاق ڈار نےبھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، جسسے توقع کی جاسکتی ہے کہ پاکستان موجودہ معاشی بحران سے جلد نکل جائے گا۔ بجلی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی اسحاق ڈار کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔ صنعتوں کو گیسکی بلا تعطل فراہمی اودیگرمسائل حل کرکے پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ان کیترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسحاق ڈار کا عہدہ سنبھالنے کے بعدمعیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔