آسٹریلیا: پالتو کینگرو مالک پر حملہ آور، دونوں مارے گئے

آسٹریلیا میں ایک 77 سالہ بزرگ شہری اپنے ہی پالتو کینگرو کے حملے سے ہلاک ہوگیا۔

بزرگ شخص کو ایک رشتے دار نے شدید زخمی حالت میں دیکھا تو پیرامیڈیکس کو اطلاع کی گئی۔

کینگرو طبی عملے کو زخمی شہری کے پاس نہیں آنے دے رہا تھا جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ ہمیں کینگرو کو گولی مار کر ختم کرنا پڑا کیونکہ وہ طبی عملے پر حملہ آور ہوسکتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے جنگلی کینگرو کو گھر میں پال رکھا تھا۔