ضلع میرپورخاص میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری کی جانے والی رقوم میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹ مافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ضلع میرپورخاص میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری کی جانے والی رقوم میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹ مافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی آئی میرپورخاص رینج کی ہدایات اور ایس ایس پی میرپورخاص کی احکامات کی روشنی میں میرپورخاص بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق لوگوں کو ملنے والی رقوم میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹ مافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ضلع میرپورخاص میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، مہران، ڈگری، تعلقہ، تھانے پر ملزمان بنام دانیال بلوچ، زاہد، قربان قریشی، معظم، فھد آرائیں، اور جمیل شر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈیوائسز، ناجائز کٹوتی کی جانے والے رقم اور مختلف شناختی کارڈ برآمد کرلئے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے