گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور میں طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نئی بلڈنگ کا افتتاح

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور میں طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پرنسپل کی کوششوں کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،ڈی پی آئی کالجز پنجاب اور ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن کے بھر پور تعاون اور کوششوں سے ایک نئے بلاک کی تعمیرمکمل ہونے پر سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سید نجف اقبال نے نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن لاہور شہزاد منور ورائچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نورین اختر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔مہمان خصوصی نے پورے کالج کا وزٹ کیا اور کالج میں قائم نظم و ضبط۔ صفائی اور شاندار تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد پر پرنسپل اور وائس پرنسپل کو خراج تحسین پیش کیا کالج پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر اور وائس پرنسپل ڈاکٹر شگفتہ گلریز نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔