اقرا یونیورسٹی میں فیشن ڈیزانگ کےطالب علم حسین ولد زوہیر نے خودکشی کرلی

معاشی حالات سے دلبرداشتہ یونیورسٹی طالب علم نے خودکشی کرلی

کراچی(نیوز رپورٹر)شہر کے گنجان آباد علاقے پرانا لائٹ ہاﺅس سینما لنڈا بازار کے رہائشی اور نجی


یونیورسٹی کے طالب علم نے معاشی بدحالی سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔پولیس کے مطابق رسالہ تھانے کی حدود اولڈ سٹی ایریا جوتوں والی گلی لائٹ ہاﺅس تیسری منزل پر واقعے گھر سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جس کی شناخت 22 سالہ حسین ولد زوہیر کے نام سے کی گئی ۔متوفی کا تعلق بوہری کمیونٹی سے تھا ۔اطلاعات کے مطابق نوجوان 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اقرا یونیورسٹی میں فیشن ڈیزانگ کا طالب علم تھا۔ اس کے علاوہ مختصر وقت کے لیے مختلف اشیا آن لائن ذرائع سے بھی فروخت کرتا تھا جب کہ متوفی کے والد رکشا چلانے کے علاوہ اپنی کمیونٹی میں کھانا بنانے کا کام بھی کرتے تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی حالیہ دنوں میں کام نہ ہونے سے معاشی بدحالی کا شکار تھا جب کہ خودکشی کی وجہ بھی ذہنی دباﺅ بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2022-08-24/page-2/detail-3
=============================