جب جاپان کے شہر ٹوکیو میں 500؍ یونیورسٹیاں ہوسکتی ہیں تو سندھ صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے

کراچی (سید محمد عسکری) آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنس (ایمز) کا جلسہ تقسیم اسناد اتوار کو منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سینیٹر نثار کھوڑو تھے جبکہ صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کی۔ ریکٹر ڈاکٹر سلیم شہزاد ، ڈینآف سوشل سائنسز ڈاکٹر نصرت ادریس نے خصوصی خطاب کیا ۔ ابلاغ عامہ اور بی بی اے سمیت دیگر فیکلٹی کے 300سے زائد طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔


اس موقع پر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سندھ کے ہر ضلع میں میڈیکل، انجینئرنگ اور جنرل یونیورسٹی ہو، جب جاپان کے شہر ٹوکیو میں 500؍ یونیورسٹیاں ہوسکتی ہیں تو سندھ صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں زیادہ سے زیادہ اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں میسر ہونے سے دنیا کے ساتھ مقابلے کی حیثیت رہے گی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ایمز انسٹیٹیوٹ انتظامیہ طلبہ کی تعداد کو مزید بڑھائے تاکہ اعلیٰ تعلیم کی افرادی قوت میں اضافہ ہوسکے۔ اس موقع پر ضیاء الدین بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار، ڈی جی چارٹر کمیٹی نعمان احسن، سیکرٹری الحاق کمیٹی ڈاکٹر انیلا امبر ملک، شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی چیئرپرسن ڈاکٹ فوزیہ ناز، گرینوچ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئرمین ڈاکٹر صابر بھی موجود تھے
https://e.jang.com.pk/detail/215405
==========================================