قصور اور ملحقہ علاقوں سے کئی اہم خبریں۔

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور فیصل حبیب ایڈووکیٹ کے بھائی انتقال کرگئے، تفصیلات کے مطابق قصورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور جنرل سیکرٹری پاکستان فلاح پارٹی ضلع قصور چوہدری فیصل حبیب خاں میؤ، پولیس ملازم اشفاق خاں کے حقیقی بھائی سہیل حبیب خاں قضائے الہی سے انتقال کرگئے، ان کی وفات پر عزیز رشتہ داروں، دوست احباب، صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ، صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاء محمدقصوری، پی ایف پی کے مرکزی چیئرمین امانت علی زیب، مرکزی سیکرٹری جنرل محمدعلی شیخ، سیدراشدحسین گردیزی، زبیربیگ، چوہدری محمودالہی چشتی، سابقہ کونسلرچوہدری مظفرعلی وارثی، پیرمحمدرمضان قادری سمیت دیگرنے ان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کیلئے دعاء مغفرت کی ہے۔
========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر قصور محمدارشد بھٹی کا شہر کا اچانک دورہ، ڈینگی ٹیموں کی اِن ڈور/آؤٹ ڈور سرویلنس کو چیک کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب سدھو، چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ثمرہ خرم، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمدعامر بٹ سمیت متعلقہ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے منگل منڈی، دین گڑھ، کوٹ پیراں اور دوسہرہ گراؤنڈ میں ڈینگی ٹیموں کی اِن ڈور/آؤٹ ڈور سرویلنس کو چیک کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ہے،ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے سرویلنس کے کام کو مزید تیز اور جانفشانی کیساتھ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ ڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی‘انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے‘متعلقہ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں‘حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی سرویلنس کام کو جانفشانی کیساتھ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ضلع بھر میں قبرستانوں‘کباڑ خانوں‘ٹائرشاپش‘نرسریوں‘فیکٹریوں‘ٹینریوں اور دیگر جگہوں کی صفائی ستھرائی کو چیک کریں اور اگر کہیں مچھر کی افزائش کے مقامات ملتے ہیں تو ذمہ داران کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کروائی جائے۔
=======================================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنرقصور محمدارشد بھٹی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمدعامر بٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملک محمدانور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر سلطان محمود، ڈسٹرکٹ ڈیزائسٹر مینجمنٹ کوارڈی نیٹر راشد محمود،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر سیف اللہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر زمیونسپل کارپوریشنز سمیت واپڈا، سوئی گیس لائیو سٹاک، ایری گیشن،خوراک، روڈز، بلڈنگز اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کی کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے محکمانہ تیاریوں اور دریائے ستلج‘راوی اوربی آر بی نہر کے تمام بندوں کو پختہ کرنے کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جائز ہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب جیسی آفات سے نبردآزما ہونے کے لیے پوری طرح تیارہے،ضلعی حکومت ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ کسی بھی حادثے سے نمٹنے کے لیے تمام محکمہ جات مربوط انداز میں طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز، ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس اپنی مشینری اور گاڑیوں کو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے چالو حالت میں رکھیں۔ میونسپل کمیٹیوں کے افسران و اہلکاران بارش کی صورت میں نکاسی آب کیلئے ہمہ وقت چوکس رہیں۔ ڈرین،نالوں وغیرہ کی صفائی ستھرائی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔مون سون کے دوران ضلع کے تمام چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز بارشوں کے پانی کے نکاس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے اور سڑکوں، گلی محلوں اور سیر گاہوں میں کھڑے پانی کی جلد از جلد نکاسی یقینی بنائینگے
ڈپٹی کمشنر محمدارشد بھٹی کا شہر کا اچانک دورہ، ڈینگی ٹیموں کی اِن ڈور/آؤٹ ڈور سرویلنس کو چیک کیا
ڈینگی تدارک مہم میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی‘انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے‘ڈپٹی کمشنر محمدارشد بھٹی
==================================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور دینی وسیاسی شخصیت حاجی اللہ دتہ بھٹی کے بیٹے سجاد بھٹی ایڈووکیٹ کی دعوت ولیمہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پریس کلب قصور الحاج شوکت نقشبندی،ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف حاجی مقصود صابر انصاری،سینئر قانون دان احمد علی قصوری ایڈووکیٹ،صحافی علی شہباز،محمد جمشید،علی عمران قصوری،محمد وقاص ایڈووکیٹ، محمد احمد،شیخ سجاد احمد،ڈاکٹر اشرف،مطلوب صابر انصاری،عبد الوہاب ایڈووکیٹ،ذوالفقار بھٹی،و دیگر شخصیات نے شرکت اور دولہا محمد سجاد بھٹی ایڈوکیٹ کو
ڈپٹی کمشنر محمدارشد بھٹی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس
ضلعی انتظامیہ سیلاب جیسی آفات سے نبردآزما ہونے کے لیے پوری طرح تیارہے:ڈپٹی کمشنر محمدارشد بھٹی
=======================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور خالدحبیب ایڈووکیٹ کے بھائی انتقال کرگئے، تفصیلات کے مطابق قصورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور جنرل سیکرٹری پاکستان فلاح پارٹی ضلع قصور چوہدری خالدحبیب میؤ، پولیس ملازم اشفاق خاں برادران کے حقیقی بھائی قضائے الہی سے انتقال کرگئے،ان کی وفات پر عزیز رشتہ داروں،دوست احباب، صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ، صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاء محمدقصوری، پی ایف پی کے مرکزی چیئرمین امانت علی زیب، مرکزی سیکرٹری جنرل محمدعلی شیخ، سیدراشدحسین گردیزی،زبیربیگ، چوہدری محمودالہی چشتی،سابقہ کونسلرچوہدری مظفرعلی وارثی، ڈاکٹرلیاقت علی انصاری سمیت دیگرنے ان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کیلئے دعاء مغفرت کی ہے۔
========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور تھانہ تھ شیخم ایس ایچ او راوُ دلشاد علی نے ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے احکامات پہ اور اے ایس پی اظہر جاوید کی خصوصی ہدایات پر علاقے کے علماء اکرام سے میٹنگ قصور پولیس محرم الحرام کے موقع پر تمام وسائل بروئے کار لاکر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی.مذہبی ہم آہنگی اور امن وسلامتی کے قیام کے لئے تمام مسالک کے علماء امن کمیٹی ممبران کا تعاون ناگزیر ہے ایس ایچ او راوُ دلشاد علی نے مزید کہا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور دیگر طبقات آپس میں متحد ومتفق ہیں.مذہبی رواداری, امن و سلامتی کے فروغ کے لئے ان کی کوششوں اور محنت میں کمی نہیں آئے گی اور مزید علاقے کے کیبل آپریٹرز کو ہدایات جاری کی جس میں کہا غیر اخلاقی چینلز کو فوری بند کرے اور مذہبی چینلز کو فروغ دیکر کلیدی کردار ادا کرے انہوں نے اپنے تھانے عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ میرٹ پر شہریوں کی خدمت کوہرحال میں یقینی بنائیں، کسی شہری سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او قصور صہیب اشرف اور اے ایس پی اظہر جاوید قصور کی نگرانی میں بلاتفریق شہریوں کے جائز کام ہونگے۔
=======================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ریلوے اسٹیشن پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر، ضلعی انتظامیہ خاموش، مسافر اور شہری شدیدپریشان،ریلوے حکام کی سستی اور نالائقی کی بدولت روزانہ شام کو سٹریٹس اور بلڈنگ لائٹس نہ ہونے سے اسٹیشن بدترین تاریکی میں ڈوب جاتا ہے، حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق قصور ریلوے اسٹیشن بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ اسٹیشن پر گندگی کے ڈھیر ضلعی انتظامیہ خاموش مسافر پریشان رات کے اوقات میں لائٹ کا بھی کوئی خاص انتظام نہیں آئے روز کوئی نہ کوئی ڈکیٹی کی واردات ہو جاتی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے نہ لگے جس کی وجہ سے کوئی بھی واقعہ پیش آسکتا ہے قصور شہر میں صرف ایک ہی ٹرین آتی ہے اور صفائی کے ناقص انتظام ہیں، شہریوں کا وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وفاقی وزیر ریلوے،آئی جی ریلوے،میاں سعد وسیم شیخ،ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے پارلیمانی امورسے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں مختلف ٹرینوں کا سٹاپ بحال کیا جائے،جبکہ ڈپٹی کمشنر قصوران سنگین معاملات کا نوٹس لیں۔
============================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پندرہ سے زائد مسلح افراد نے لیسکو وڈانہ کمپلیڈ سیل سے دو ملازمین کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا،لیسکو ملازمین کا واقعہ کے خلاف احتجاج ۔لیسکو واپڈا کمپلیڈ آفس وڈانہ میں صبح چار بجے حویلی کشمیریاں والی کے رہائشی احسان میو ، شوکت علی سمیت 14افراد نے اسلحہ کے زور پرغنڈا گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر ملازمین حیدر علی اے ایل ایم ، محمد یٰسین ایل ایم کو اغوا کرکے گاڑی میں بٹھا لیا اور نا معلوم مقام پر لے گئے، جس پر پولیس تھانہ مصطفی آبادنے ایس ڈی او ثاقب منظور کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اغوا ہونے والے ملازمین اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی، سب ڈویژن لیسکو مصطفی آباد کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے غنڈا گردی ، بد معاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین کو اغوا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملازمین کو بایاب کروانے اور ملزمان کو سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
===========================================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور گردونواح میں گیس کی مسلسل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش نے مہنگائی کے مارے شہریوں کا جینا محال کردیا جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، شہریوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور متعلقہ اعلی حکام خصوصی نوٹس لیں۔قصور شہر اور گردونواح میں گیس کی بندش لوڈشیڈنگ جاری چوبیس گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے اور کئی علاقوں کوٹ حلیم خاں، کوٹ مولوی عبدلقادر،قتل گڑھی اور دیگر علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے گیس بالکل بند ہے بلکہ شہر شامل ہیں مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے اوپر سےایل پی جی بھی اتنی مہنگی ہے کہ غریب آدمی کی قوت خرید نہیں گیس کی قلت کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے محکمہ سوئی گیس کو متعدد بار شکایات کی گئی لیکن ازالہ نہ ہوسکا وہ صرف پیسے لینے کی بات سنتے ہیں اور باقی لوگوں کو دفتر صرف چکر ہی لگواتے ہیں گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے حکومت وقت کو آڑے ہاتھوں لیا اس سلسلے میں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں اور حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگی۔ شہر کی مختلف سماجی وفلاحی اور تاجر تنظیموں نے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
=====================================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ ہی مسلم لیگی ن کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ضمنی انتخابات میں بھی عوام ن لیگ کی فتح یقینی بنائے ہیں اسکی بنیادی وجہ پنجاب میں ھونے والے ترقیاتی کام ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مذید کہا ھے کہ نااہل ٹولے کی وجہ سے تباہ ہوئے انفراسٹرکچر کو بحال کر کے عوام کی مشکلات دور کریں گے اور عارضی طور پر کئے گئے مشکل فیصلوں کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی انشاء اللہ جلد ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔ جبکہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کی طرف پہنچا دیا تھا اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جس کے اثرات مشکل فیصلوں کی صورت میں ہماری حکومت کو کرنے پڑ رہے ہیں لیکن اگر ہم یہ مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا
===========================================================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمد صہیب اشرف نے کہا ھے کہ اس بست کو یقینی بنایا جا رہا ھے کہ تمام ضلعی افسران اور ایس ایچ اوز صاحبان امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے پر فوکس کریں اور تھانوں میں آںیوالے سائلین کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور انکی مکمل بات کو سن کر انہیں انصاف اور تحفظ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتےھوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ میرے آفس کے دروازے سائلین کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ہمارا فرض ھے کہ ہیم ووام کو ریلیف، انصاف اور تحطظ دیں انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف سخت ترین کاروائیاں کی جا رہی ہیں تاہم جوائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والے نام نہاد معززین کی تھانوں میں حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا سجا رہا ھےجبکہ ہومیسائیڈیونٹ میں کام کرنے والے افسران قتل کے زیر تفتیش مقدمات بغیر کسی پریشر اور لالچ کے جلد از جلد میرٹ پر کئے جا رہے ہیں۔
==============================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور سول جج قصور کی عدالت میں کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی ہتھیانے کی غرض سے عدالت کے روبرو جعلی و فرضی اقرار نامہ معاہدہ بیع کی بنیاد پر تعمیل مختص کا مقدمہ دائر کرنے والے مدعی اور اسکے گواہان کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دے دیا گیا۔ سول جج درجہ اؤل محمد مدثر نواز کی عدالت میں لکھنیکے گاؤں کے رہائشی حامد محمود نے اسی گاؤں میں واقع اراضی تعدادی 9 کنال جو کھیوٹ نمبر 161 کے سالم کھاتہ سے ہے مورخہ 20-02-20 کو منجانب طارق اسماعیل اور امتیاز بی بی کی طرف سے جعلی و فرضی اقرارنامہ معاہدہ بیع جعلی اشٹامپ پر اپنے فرضی گواہان کی معاونت سے اُن کے جعلی دستخطوں و انگوٹھا جات لگا کر معاھدہ کی تکمیل کا مقدمہ دائر کیا کہ اُس نے بیس لاکھ پچیس ہزار میں سودا طے کر کرکے بیس لاکھ روپے ادا کر دئیے ہیں۔ جو اب طارق اسماعیل وغیرہ اس کے حق میں رجسٹری تصدیق نہ کروا رہے ہیں یہ دعوٰی 22 جنوری 22 کو دائر ہوا جومدعاعلیہم نے حاضر آ کر فاضل عدالت کی توجہ دلائی کہ اُن مابین کوئی معاہدہ بیع نہ ہوا ہے نہ اُنہوں نے کوئی رقم وصول کی ہے۔ لہزا اقرار نامہ جعلی و فرضی ہے جسپر مدعی حامد محمود کو اشٹامپ کی رسید خرید کردہ بنک و گواہان کو پیش کرنے کی بابت شوکاز نوٹس دیا گیا جس نے کوئی جواب نہ دیا مدعاعلیہم کے دستخط وانگوٹھا جات بھی مشکوک پائے گے جسپر فاضل عدالت نے مدعی حامد محمود اور کیساتھ ملوث تمام افراد کیخلاف پولیس تھانہ بی ڈویژن کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ھے۔
=================================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور نواحی گاوں بڈھا سنگھ میں سرکاری سکول کے ایک نائب قاصد نے ڈائریکٹ بجلی چوری کر کے لیسکو کا پانچ لاکھ روپے کا نقصان کر دیا اور الٹا عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ایس ڈی او واپڈا بہادر پورہ سب ڈویژن انجینئر عبد الرحمان نے تھانہ تھہ شیخم میں مقدمہ درج کروایا کہ حویلی بڈھا سنگھ کا 100 kv کا ٹرانسفارمر ایل ٹی لائن آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے جل گیا جس کے بارے میں پتہ جوئی کرنے پر پتہ چلا کہ امین خاں میو جو واپڈا ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتا ہے۔اس نے ڈٓئریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر کے 100 kvکا ٹرانسفارمر damage کر دیاوہ واپڈا کی لائن سے دیگر لوگوں کو بھی بجلی چوری کرواتا ہے ،اس نے خود بھی بجلی کا میٹر نہیں لگوایاجس کی وجہ سے واپڈا کا تقریبا پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہوااور جب واپڈا کے اہلکار ٹرانسفارمر اتارنے کے لیے گئے توملزم امین میو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگیا ،لائن سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملہ کو گالیاں دیں،جان سے مار دینے اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ، ان کو زدو کوب کیا اور کار سرکار میں مداخلت کی ،پولیس تھانہ تھہ شیخم نے مقدمہ درج کر لیا،بتایا گیا ہے کہ ملزم امین میو گاوں روشن بھیلہ کے ایک سرکاری سکول میں نائب قاصد ہے۔
===========================================