قصور شہر اور ملحقہ علاقوں سے کئی اہم خبریں۔

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور میونسپل کارپوریشن قصور کے سینٹری ورکرز عملہ نے عیدالاضحی کے تینوں روز بڑی محنت اور جانفسانی سے کام کرکے شہر کی صاف ستھرائی میں اہم کردار ادا کیا،سول سوسائٹی کی طرف سے چیف سینٹری سمیت تمام عملہ کو خیر تحسین پیش۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ویژن کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن قصور محمد ارشد بھٹی کی خصوصی ھدایت پر سی ای او میونسپل کارپوریشن راشد محمود اور چیف سینٹری انسپکٹر انسپکٹر فیصل جمیل کی زیر نگرانی قصور میں عیدالاضحی کے تینوں روز بہترین انتظامات کیئے گے۔ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے میں میونسپل کے عملہ نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔ماحول کو آلودگی گندگی سے بروقت پاک کرنے پر افسران بالا اور سول سوسائٹی، اور تاجروں کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے چیف سینٹری انسپکٹر فیصل جمیل اور انکی ٹیم کو شاباش۔اس موقع پر فیصل جمیل چیف سینٹری انسپکٹر نے سول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب، کے منتظمین سے بات کرتے ھوئے کہا کہ مذہبی تہوار عید الضحیٰ کی تین روز ضلعی افسران کی زیر نگرانی ورکرز نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا قصور سٹی میں قربانی سیل پوائنٹس منڈیوں کی صفائی ستھرائی کے انتظامات اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے شاپنگ بیگ اور رکشوں کے انتظامات کیئے گے۔جانوروں کی فروخت کے لئے عارضی مویشی منڈیاں جہاں قائم کی گئی وہاں شامیانے۔بیٹھنے کیلئے کرسیاں اور ٹھنڈے پانی کے انتظامات شامل تھے۔شہریوں کو مشکلات سے محفوظ رکھنے کیلئے محنت کو اسی طرح جاری رکھنے کا عزم ہے اور اپنے شہر قصور کو گند آلودگی سے پاک کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی کا عملہ دن رات کوشاں ہے۔


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی او قصور سر صہیب اشرف صاحب کی خصوصی ہدایت پرتھانہ صدر چونیاں سے عابد چھینہ نے اندھے قتل کے معاملہ پر 3ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔چار ماہ قبل چار معصوم بچیوں کے باپ امام مسجد قاری محمد آصف سکنہ الہ آباد (قصور)کو نامعلوم افراد نے BS لنک نہروں کے قریب پتوکی روڈ پر بوقت شب فائرنگ کر کے نا حق قتل کردیا تھا ڈی پی او قصورمحمدصہیب اشرف صاحب کی خصوصی ہدایت پر،تھانہ صدر چونیاں سے عابد چھینہ نے اندھے قتل کے معاملہ پر 3ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا، ڈی ایس پی چونیاں لعل محمد کھوکھر صاحب کی زیر نگرانی اندھے قتل کی تفتیش کے لیے تمام روایتی اور تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے تین ملزمان بابر، عامر اور علی نواذ کو گرفتار کیا گیا جنھوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کئی دوسری وارداتوں کے علاوہ انھوں نے 24 مارچ 2022 کی شب رابری میں ناکامی پر قاری آصف کو فائرمار کر قتل کر دیاتھا، ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرنے کے بعد پولیس کی مزید تفتیش جاری۔


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے علاقے سرحدی گاؤں چندا سنگھ میں بھی جانوروں کو لگنے والی لمپی وائرس جیسی مہلک بیماری نے پنجے گاڑلیے محکمہ لائیو اسٹاک بیماری کا تدارک کرنے میں ناکام عوام کا وزیر اعلی ٰپنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔سندھ سے سفر کرتے ہوئے مویشیوں میں پھیلنے والی لمپی وائرس جیسی مہک بیماری نے قصور کے سرحدی گاؤں چندا سنگھ میں بھی پنجے گاڑ لیے،گاؤں میں پلنے والے مویشیوں کے جسم پر گہرے نشانات ہونے کے علاوہ زیادہ تر مویشیوں بخار میں مبتلا۔گاؤں چندہ سنگھ کے علاوہ متعدد دیہاتوں میں وائرس پھیلنے سے دیہاتی پریشان، محکمہ لائیو اسٹاک مویشیوں کو وائرس سے بچانے میں ناکام،مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ لمپی سے متاثرہ کئی مویشی قربانی کے لئے فروخت نہیں ہوسکے جوکہ ناقابل تلافی خسارہ ہے،: ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ بیماری کی روک تھام کے لیے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہیوزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصوراور گردو نواح میں مختلف واقعات میں بانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ اڈا سرائے پھولنگر میں ٹائلز بنانے والی فیکٹری میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے چار بچوں کا باپ طالب حسین جاں بحق ہو گیا جبکہ ظفر کے علاقہ تھانہ کوٹرادھاکشن کارہائشی نوجوان حسیب اپنی حویلی مال مویشیاں کے لیے الیکٹرک ٹوکے پر چارہ کاٹ رہا تھا کہ ٹوکے میں کرنٹ آ جانے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔رورل ہیلتھ سینٹر پھولنگر کے خالی پلاٹ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور یہ لاش کسی نشئی کی معلوم ہو تی ہے اور اس کی عمر تقریباً36 سال کے قریب ہے جبکہ جنگا سنگھ کے قریب واقع بی آر بی نہر سے پچھتر سالہ نامعلوم بزروگ کی نعش برآمد ہو ئی ہے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ نے لاش کو قبضہ میں لیکر ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے اور اسی طرح ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے نزدیک سروس روڑ سے ایک پچاس پچپن سالہ نامعلوم نشئی کی لاش برآمد۔پولیس تھانہ صدر قصور نے لاش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورکے علاقہ رکن پورہ میں دوستی سے انکار پر پولیس کانسٹیبل کا خاتون پر مبینہ پٹرول چھڑک کر جلانے کو کوشش،خاتون کے جسم کا چالیس فیصد حصہ جل گیا،متاثرہ خاتون کو ہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گااور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا،مقامی پولیس۔ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رکن پورہ میں دوستی سے انکار پر پولیس کانسٹیبل کا خاتون پر مبینہ پٹرول چھڑک کر جلانے کو کوشش،خاتون کے جسم کا چالیس فیصد حصہ جل گیا،جھلسنے والی خاتون ایک بچی کی ماں بھی ھے،متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیامتاثرہ خاتون کی والدہ کے مطابق میری بیٹی مریم کو طارق نامی پولیس کانسٹیبل دوستی کے لئے ورغلاتا تھا،دوروز قبل پولیس کانسٹیبل میری بیٹی کے گھر میں زبردستی داخل ہوا اور ز بردستی کرنے کی کوشش کی انکار اور مزاحمت پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،میری بیٹی کو آگ لگا کر جلا دیا گیا ھے سخت زیادتی ھوئی ھے انصاف دیا جائے،اقبال والد متاثرہ خاتون کے مطابق میری بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ھے لیکن پولیس اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کو کوشش کررھی ھے اور مقدمہ درج کرنے سے انکاری ھے،ڈاکٹر کے مطابق خاتون کے جسم کے متعدد حصے جھلس چکے ھیں جن میں چہرہ، پیٹ، اور ٹانگیں شامل ھے جبکہ مقامی پولیس نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کوہر حال میں انصاف فراھم کیا جائے گا اورکسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی جلد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے علاقے بستی ونیکاں سے جواں سالہ لڑکا اغواء ورثاء نے پولیس سے مدد طلب کرلی۔محمد یعقوب نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں اپنے سسرال بستی ونیکاں آیا ہوا تھامیرا16/17سالہ بیٹا ارسلان گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا جو تاحال واپس نہیں پہنچا خدشہ ہے کہ نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے۔پولیس تھانہ بی ڈویژن نے والد کی مدعیت میں مقدمہ در ج کرکے بچے کی تلاش شروع کردی۔
================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکواسلحہ کے زور پر شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون،لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع واردات سے فرار۔عبیداللہ زیشان نے پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ مانگا روڈ پر نجی نرسری کے قریب چارکس نے گن پوائینٹ پر 1لاکھ 60ہزار روپے نقدی،موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین لیے ہیں۔خضر حیات نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ پل نہر کے قریب چارکس نے کنپٹی پر گن رکھ کر 1لاکھ 95ہزر روپے نقدی اور تین عدد موبائل فون چھین لیے ہیں۔محمد نعمان نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں اطلاع دی ہے کہ پیال کھڈیاں روڈ پر دوکس نامعلوم نے گن پوائینٹ پر 35ہزار ورپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔اکر م نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں اطلاع دی ہے کہ پھاٹک کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر7/8ہزار روپے نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین لیے ہیں ۔ملک انیس نے پولیس تھانہ شیخم میں اطلاع دی ہے کہ ٹوڈے پور سٹاپ کے قریب تین کس نامعلوم نے گن پوائینٹ پر 16ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا ہے اطلاع پاکر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم کالر کی والدہ کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے وہ جاچکا تھا تفتیش جاری ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
==================================