جی ڈی اے نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہونے والی بدترین دھاندلی اور حکومت مخالفین کے خلاف انسدددہشتگردی کے جھوٹے مقدمات درج کرکے بیگناہ شہریوں کو تنگ کرنے پر سوموٹو ایکشن لیا جائے

کراچی ۔ جی ڈی اے نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہونے والی بدترین دھاندلی اور حکومت مخالفین کے خلاف انسدددہشتگردی کے جھوٹے مقدمات درج کرکے بیگناہ شہریوں کو تنگ کرنے پر سوموٹو ایکشن لیا جائے ، یہ مطالبہ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ زرداری لیگ نے عوامی شکست سے بچنے کے لیے ریکارڈ دھاندلی کی ہے جی ڈی اے کے منتخب امیدواروں کو ری کائونٹنگ کے نام پر ہرایا گیا ہے جس کی سینکڑوں مثالیں میڈیا اور سوشل میڈیا پر وڈیوز موجود ہیں ، یوسی جھنڈو مشائخ کے کامیاب چیرمین قدیر جامڑو کو سرکاری مشنری کی طاقت سے ھارایا گیا اب زرداری لیگ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ان کے گھر پر پولیس نے چھاپے مار کر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اس طرح سے کوٹ ڈیجی ، سانگھڑ ، شہداد پور ، قاضی احمد ، دوڑ ، نوابشاھ ، لاڑکانہ ، نوشہرو فیروز ، عمر کوٹ اور دیگر شہروں اور دیہاتوں میں جی ڈی اے کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات درج کرکے گھروں پر غیر قانونی طور پر چھاپے مارے جارہے ہیں ہم چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں ہونے والی بدترین دھاندلی انتقامی کارروائیوں کا نوٹیس لیکر درج جھوٹے مقدمات ختم کرکے اس قسم کی جھوٹے ایف آئی آر درج کرانے والوں کو گرفتار کرکے سزا دی کر انصاف فراہم کیا جائے ۔