قصور شہر اور ملحقہ علاقوں سے کئی اہم خبریں۔

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پولیس کے کانسٹیبلز کیلئے خوشی خبری، 9 اہلکار ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے میں کامیاب۔قصور پولیس میں ملازمین کی ترقی اور کنفرمیشن کے لئے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی چیرمین شپ میں کانسٹیبلز سے ہیڈ کانسٹیبلز ترقی کے لئے بورڈ منعقد ھوا۔بورڈ میں ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمود احمد شامل ھوئے۔ پرموشن بورڈ میں کانسٹیبلز کی ترقی کے کل 15 کیسز زیر غور آئے، جن میں سے بورڈ نے 9 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لئے سفارشات جاری کر دیں۔بورڈ کی طرف سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ترقی پانے والوں میں ساجد حسین، محمد ذکریا، محمد محسن، ملک الیاس، محمد ارشد، محمد طارق، قاسم، آصف اور محمد علی شامل
==========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا چونیاں میں موٹر سائیکل مکینک کے اغواء اور قتل کے واقعہ کا نوٹس،آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا چونیاں میں موٹر سائیکل مکینک کے اغواء اور قتل کے واقعہ کا نوٹس،آئی جی پنجاب نے سائینٹیفک بنیادوں پر واقعہ کی تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈی پی او قصور مقتول کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے،آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی.۔
=============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی اور قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی کامیاب کاروائی،راہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،ڈی پی او کی پولیس کو شاباش۔ ڈی پی اور قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی کامیاب کاروائی،راہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سرغنہ رشید عرف شیدو ساتھی سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی ایک لاکھ روپے نقدی، 2 موٹر سائیکل، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قصور بائی پاس وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہے ڈسٹرکٹ قصور سے جرائم اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اسی سلسلے میں پولیس کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ ڈسٹرکٹ قصور کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کاراوئیاں کی جائیں تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے انہوں نے اچھی کارکردگی پر تھانہ بی ڈویژن پولیس کو شاباش دی۔
=====================

قصور کے نواح راجہ جنگ میں ٹک ٹاکر بدمعاش گرفتار-متا کے رہائشی ملزم عرفان نے بطور بدمعاش پولیس تھانہ میں انٹری اور ایگزٹ کی ٹک ٹاک ویڈیو ادارے کی پرواہ کیے بغیر بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔جس کا ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے نوٹس لے لیا۔پولیس تھانہ راجہ جنگ نے ملزم کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔
=============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواح برج مہالم چک 35میں جواں سالہ لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔قصور کے نواح برج مہالم چک35میں 20/21سالہ لڑکے نے گھریلو ناچاقی پر خود کشی کرنیکے لیے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر براٗے علاج محمد سعید جو رشتے میں چچا ہیں اسے جناح ہسپتال لے گئے جو دوران سفر ہی دم توڑ گیا ہے پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کاروائی ہے۔
===========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے گردونواح میں ایکسیڈینٹ کی دو مختلف واقعات میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔گمن کے کے رہائشی 12سالہ معظم علی اور14سالہ محسن علی دونوں بھائی موٹر سائیکل پر متھراداس کو جارہے تھے کہ بھگیانہ کلاں کے قریب سامنے سے آنیوالے اینٹوں سے بھرے ٹریکٹر ٹرالہ کے سلپ ہوکر گر پڑے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے ٹریکٹر ٹرالہ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس تھانہ صدر پھولنگر ٹریکڑ ٹرالہ کو قبضہ میں لیکر مصروف کاروائی ہے جبکہ ہلہ چوک بائی پاس پتوکی کا تین سالہ بچہ سڑک کنارے کھڑا تھاکہ نجی گاڑی کی ٹکر ہوئی اور وہ بچے کے اوپر چڑھ گئی جس سے بچہ بری طرح سے کچل کر ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس تھانہ سٹی پتوکی ڈرائیور سمیت گاڑی کو قبضہ میں لیکر مصروف کاروائی ہے۔
============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے پھلیریاں سے نامعلوم چور دودوکانوں سے نقب زنی کرکے نقدی و دیگر سامان کل مالیت ایک لاکھ کے قریب چوری کرے لے گئے۔ محمد عاشق نے پولیس تھانہ الہ آباد میں اطلاع دی ہے کہ پھلیریاں کے مقام پر دو دوکانوں ے نامعلوم چور نقدی و دیگر سامان کل مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد چوری کرکے لے گئے ہیں۔پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے۔
==========================