ہالی ووڈ واک آف فیم پر پال واکر کا ستارہ بھی بنایا جائے گا

ہالی ووڈ واک آف فیم پر آنجہانی اداکار پال واکر کے نام کا ستارہ بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

ہالی ووڈ واک آف فیم امریکی شہر لاس اینجلس کا ایک تاریخی مقام ہے جہاں 2700 فلمی شخصیات کے نام سے سڑک پر ستارے بنائے گئے ہیں۔

ہر ستارہ انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کسی نہ کسی نامور شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔

پال واکر کی وفات کے 9 برس بعد واک آف فیم پر ان کے نام سے بھی ستارہ بنائے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔

پال واکر کا ستارہ 2023 میں چسپاں کیا جائے گا، ان کے ساتھ ہی اوما تھرمن، کرسٹوفر برجز، بِل پُل مین، وِنس وان، جان واٹرز، جان فارو، مِنڈی کیلنگ، مارٹن لارنس، رالف ماچیو، گیرٹ مورس اور ایلن پومپیو کے ستارے بھی بنائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ مشہور اداکار پال واکر 2013 میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں برائن او کونر کا کردار ان کا مشہور ترین فلمی کردار رہا۔