64 سالہ ٹرک ڈرائیور فٹ بال جگلنگ کا ماہر

عمر چاہے کوئی بھی ہو دل جوان ہونا چاہیئے، کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ ٹرک ڈرائیور جیمز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہےجس میں انہیں کسی ماہر فٹ بالر کی طرح فٹ بال جگلنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف بھارتی فری اسٹائل فٹ بالر، پرڈیپ نے ٹرک ڈرائیور جیمز کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی ماہر فٹ بالر کی طرح فٹ بال جگلنگ کر رہے ہیں۔ اب تک ان کی ویڈیو کو پانچ لاکھ سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا گیا ہے۔
ٹرک ڈرائیور جیمز کا تعلق کیرالہ کے ضلع وایاناڈ (Wayanad) سے ہے، وہ اس سے قبل وایاناڈ کی فٹ بال ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں تاہم جیمز وایاناڈ کے واحد شخص ہیں جو اب بھی فٹ بال کھیلنا جانتے ہیں۔

پرڈیپ کا کہنا ہے کہ جیمز ان لوگوں کے لیے بہترین مثال ہیں جو عمر کو بہانہ بنا کر اپنے شوق پورے نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2018 میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران بھی ان کی فری اسٹائل فٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔