ضلع کونسل میرپورخاص کا ترقیاتی اسکیموں کے متعلق اجلاس چیئرمین ضلع کونسل میر انور علی تالپور کی صدارت میں ضلع کونسل ہال میرپورخاص میں منعقد ہوا


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
ضلع کونسل میرپورخاص کا ترقیاتی اسکیموں کے متعلق اجلاس چیئرمین ضلع کونسل میر انور علی تالپور کی صدارت میں ضلع کونسل ہال میرپورخاص میں منعقد ہوا اس موقع پر وائس چیئرمین میر احمدخان ٹالپر ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سونو خان چانڈیو ، چیف آفیسر ضلع کونسل سید عمران حیدر شاہ اراکین کونسل اور صحافیوں نے شرکت کی . اس موقع پر چئیرمین ضلع کونسل میر انور ٹالپر نے 9مئی کے واقعات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور اسرائیل کی غزہ پر فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی گئی اور دہشتگردی کے واقعات کی بھی مذمت کی گئی. چئیرمین ضلع کونسل میرپورخاص میر انور علی تالپور نے کہا کہ میرپورخاص میں پیپلز بس سروس کا آغاز ہونا ایک اہم انقلاب ہے جس پر سندھ حکومت اور پی پی پی اعلی قیادت کا شکر گزار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل میرپورخاص کا OZTشئیر سندھ کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں کم ہےجس کو بڑھانے کے لیے بھی سندھ حکومت سے بات کی جائے گی .میر انور تالپور نے کہا کہ نگران حکومت کے عرصہ کے دوران ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر ہوئی مگر اب ضلع کونسل کی اراکین اور ورکس اینڈ سروسز کمیٹی کی مشاورت سے 31 کروڑ کی ترقیاتی اسکیمیں بنائی گئی ہیں جو سندھ حکومت کو بھیجی جائیں گی . انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو ہدایت کی کہ میرپورخاص کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کو پابند کیا جائے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں . اس موقع پر اراکین کونسل نے ضلع بھر میں 31کروڑ کی مجوزہ ترقیاتی اسکیموں کی متفقہ طور پرمنظوری دی *