وطن عزیز کی معروف فنکارہ شانزے اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتی ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وطن عزیز کی معروف فنکارہ شانزے اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتی ہیں اپنے فنی کیرئیر میں بے شمار ڈراموں میں ناقابل فراموش پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی شانزے فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں چھوٹی اسکرین سے لے کر بڑی اسکرین تک اپنی خداداد صلاحیت سے جو مقام بنایا اور جو شہرت حاصل کی وہ دورہ حاضر کی کسی اسٹیج فنکارہ کے قریب سے بھی نہیں گزری بطور ماڈل بھی متعدد فیشن شوز میں نمبر ون کا تاج اپنے سر پر سجایا شانزے کبھی کام کے پیچھے نہیں بھاگی بلکہ ہمیشہ کام نے شانزے کا پیچھا کیا ہر ایک ڈرامے میں کام کرنے کے بجائے معیاری اور بامقصد ڈراموں فلموں کو ہمیشہ ترجیح دیتی رہیں ہیں شانزے نے خود کو صرف کراچی اسیٹج اور ٹی وی تک محدود نہیں رکھا بلکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا بیرون ممالک بھی متعدد شوز میں حصہ لیا لیجینڈ فنکار عمرشریف، خالد عباس ڈار، سید فرقان حیدر, آدم راٹھور سے لے کر شہزاد عالم، جمیل راہی، ملک یعقوب نور، آغا افسر،اور یونس میمن، تک کے ڈراموں میں اپنی عہدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے آرٹس کونسل کراچی کے ڈرامہ فیسٹول میں بیسٹ پرفارمنس کا ایوارڈ بھی شانزے حاصل کرچکی ہے جب کہ بطور ماڈل وہ متعدد برانڈز کے کمرشل شوٹ کرچکی ہیں وہ کراچی اسٹیج کی واحد فنکارہ ہیں جو مختلف میگزینز کے ٹائٹل پرسب سے زیادہ چھپی ہوئی ہیں اداکارہ شانزے کی بے مثال شاندار پرفارمنس اور لاجواب فنی کیرئیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے اعتراف میں پارس پروڈکشن اور کامران آرٹ پروموٹرز حیدر آباد کی جانب سے جمعہ دس مئی شام سات بجے پریس کلب آڈیٹوریم حیدر آباد میں تقریب پزیرائی منعقد کی جارہی ہے جس میں فن و ثقافت سے وابستہ معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جو کہ شانزے کی فنی صلاحیتوں کے حوالے سے اظہار خیال کرینگے مذکورہ تقریب کے روح رواں کامران خان اور ریاض قریشی ہیں آرگنائز جہاں زیب خان ہیں سرپرستی کے فرائض حیدر آباد کی معروف شخصیت ملک یوسف جمال، عامر خان اور فرحان آفندی سرانجام دینگے