ہمارے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے: اُشنا شاہ

معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ایم این اے عامر لیاقت کے اچانک انتقال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میمرز اور سوشل میڈیا صارفین کو خوب سُنائی۔

اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’عامر لیاقت حسین کو ایک عورت نے عوامی طور پر برہنہ کر دیا تھا جس سے اُنہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی، وہ بےعزت ہو کر دُنیا سے چلے گئے‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’جس کسی نے بھی ان ویڈیوز کو شیئر کیا، ان کا مذاق اُڑایا، ان پر ہنسا، اُن سب کے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے اور ہمارے ہاتھوں پر بھی اُن کا خون ہے‘۔

اُنہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’عامر لیاقت نے اپنے ہنسنے کا مواد مہیا کیا لیکن مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے‘۔
اُشنا شاہ نے مزید کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ! ہماری ہنسی کو معاف کرنا‘۔