با اختیار پاکستان کیلئے کارکنوں کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے؛ ابراہیم حسن مراد

30-04-2024

صدر یو ایم ٹی کا یومِ مزدور کے موقع پر خصوصی واک سے خطاب

لاہور(       ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی تمام افرادی قوت خصوصاً عوام کی خدمت کرنے والو ے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ابراہیم مراد نے یو ایم ٹی کے لیبر طبقہ سے ملاقات کی اور انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حوصلہ افضائی کی۔

صدر یو ایم ٹی اور سابق صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے خیالات اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی ہم اپنی قوم کی افرادی قوت کی انتھک کاوشوں اور لگن کو سراہنے کیلئے مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ملازمین اور قائدین کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو ہر سطح پربہتر آپریشنز کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انسانیت کی خدمت کے لیے ان کا عزم لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں مزدور طبقے کی کاوشوں کو تسلیم  کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی میں سرمایہ کاری جاری رکھنی چاہیے۔

سابق صوبا ئی وزیر پنجاب ابراہیم مرادکا مزید کہنا تھا کہ ورکرز کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کی حفاظت، بہبود اور منصفانہ سلوک میں سرمایہ کاری نہ صرف اخلاقی طور پر اہم ہے بلکہ یہ ایک خوشحال معیشت کو فروغ دے گی کیونکہ بااختیار کارکن ہی بااختیار قوم کو تشکیل دینگے؛ ابراہیم مراد

 ابراہیم مراد نے مشورہ دیا کہ محنت کے وقار کو پہچانیں اور پاکستان کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام محنت کش افراد کے تعاون کو فروغ دیں تاکہ ہر فرد کو اپنی معمولی و غیر معمولی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع ملے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یو ایم ٹی مضبوط افرادی قوت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں کامیاب مستقبل کیلئے بہترین لیڈرز تیار کررہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں اور دعا گوہ ہوں کہ یو ایم ٹی کے گریجویٹس یونیورسٹی اور پاکستان کا نام قومی اور بین الاقوامی سطح پر روشن کریں گے۔