صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے قذافی سٹیڈیم میں پارک کئے گئے فیلڈ ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ڈائیگناسٹک فیسلیٹز کے اجراء کے لئے تمام تیاریوں کا جائزہ لیا


صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے قذافی سٹیڈیم میں پارک کئے گئے فیلڈ ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ڈائیگناسٹک فیسلیٹز کے اجراء کے لئے تمام تیاریوں کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے زیر انتظام 30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں، ڈائگناسٹک فیسلیٹیز کا آج (بدھ) افتتاح کریں گی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان، سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف اور پی ڈی پی ایم یو میاں طارق صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ باقاعدہ افتتاح کے بعد صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتال کام کرنا شروع کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا طبی سہولیات سے متعلق عوام سے کیا گیا وعدہ کل پورا ہو جائے گا۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا کہ ہیلتھ سیکٹر کی مکمل ریویمپنگ سے عوام کو سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتالوں کے بعد کلینکس آن ویلز بھی جلد شروع کردیں گے۔